اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

اب ”پٹھان جانے اور رمضان جانے ” والی بات نہیں ہوگی

datetime 24  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مذہبی امور کے وفاقی وزیر نور الحق قادری نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان اور عید ہونے کے عہد کا اعادہ کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے

کہا کہ اب وہ بات نہیں ہوگی کہ ” پٹھان جانے اور رمضان جانے”۔ انہوں نے یہ بات ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر تقریب میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد، غلام احمد بلور، ڈاکٹر قبلہ ایاز، ملک طارق اعوان بھی موجود تھے۔ تقریب میں مولانا سید عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ مفتی شہاب الدین سے رابطہ ہوا ہے ایک دو ملاقاتوں میں مسئلہ حل ہوجائے گا۔ گذشتہ روزبھی مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب وامام مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ رمضان کے حوالے سے آنے والا اجلاس پشاور میں منعقد کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ چاند کے معاملے پر قومی وحدت کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں سندھ، پنجاب کے بعد بلوچستان کا بھی دورہ کروں گا۔ رمضان و عید کے معاملے پر شرعی شہادتوں کی روشنی میں فیصلے ہوتے ہیں، آئندہ محکمہ موسمیات اور جدید ٹیکنالوجی سے بھی استفادہ حاصل کریں گے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…