کراچی (این این آئی)انصاف ہائو س کراچی میں ایم پی اے خرم شیر زمان کی سربراہی میں اجلاس ہوا ،جس میں اراکین اسمبلی و عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی،اجلاس میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سیف اللہ ابڑوکو ٹیکنو کریٹ کی نشست پر سینٹ کا ٹکٹ دینے پر شدید تحفظات کااظہارکیا گیااجلاس میں رہنمائوں کا کہنا تھا کہ سیف اللہ ابڑو پیپلزپارٹی کی قیادت کا قریبی ساتھی رہا ہے ، سیف اللہ ابڑو2018 میں تحریک انصاف میں شامل ہوئے جبکہ متعدد رہنما ایسے
بھی ہیں جو سالہاسال پارٹی کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اجلاس میں تحریک انصاف قیادت سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں ، اجلاس میں اس بات پر متفقہ طور پرفیصلہ کیا گیا کہ وہ سینٹ میں سیف اللہ ابڑو کو سپورٹ نہیں کرینگے۔واضح رہے کہ کراچی ریجن سے قبل حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں میں تحریک انصاف کے رہنمائوں کی جانب سے سیف اللہ ابڑو کو سینٹ کا ٹکٹ دینے پر پہلے ہی تحفظات کا اظہار کیا جاچکاہے۔