جمعرات‬‮ ، 06 مارچ‬‮ 2025 

میں ایک ثابت قدم، باوفا ساتھی سے محروم ہو گیا،نواز شریف کا سینیٹر مشاہد حسین سید کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کا سینیٹر مشاہد حسین سید کی وفات پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار۔ اپنے تعزیتی بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال کی خبر سن کر مجھے بے حد رنج ہوا۔میں ایک ایسے ثابت قدم، بہادر، جرات مند اور باوفا ساتھی سے محروم ہو گیا ہوں جو آئین کی

سربلندی اور جمہوری قوتوں کی ایک بے باک آواز تھے۔اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔آمین۔دریں اثناء پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک تعزیتی پیغام میں شہبازشریف نے کہا کہ آج ایک بہادر نظریاتی ساتھی، باوفا بھائی اور ایک بہترین دوست کو کھو دیا ہے۔ مشاہد اللہ خان مجسم وفا اور نظریاتی وابستگی کی روشن مثال تھے۔آمریت کی سیاہ رات میں وہ ایک بجلی کی طرح کڑکتے تھے۔مشاہد اللہ خان تمام عمر اپنے نظریات پر سختی سے کاربند رہے اور کبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔سیاست اور ادب ان کے خمیر میں گندھے ہوئے تھے، ان کی یاد ہمیں ہر پل آتی رہے گی۔اللہ تعالی انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ آمین۔ واضح رہے کہ نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے مشاہد اللہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ مجھے لگ رہا ہے میرے والد جیسا میرا فیملی ممبر چلا گیا ہو۔ مشاہد اللہ خان مرحوم کے گھر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا شائد مسلم لیگ ن کو نہیں جمہوریت کو نہیں پاکستان کو مشاہد اللہ جیسا فگر نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ جمہوریت کے لئے آمریت

کے خلاف سینیٹ میں توانا آواز تھی۔ انہوں نے کہا میری ان سے باپ بیٹی جیسا تعلق تھا۔ انھوں نے میری سیاسی تربیت کی ہر ریلی جلسہ میں معاونت کی۔ انہوں نے کہا میری ہر ریلی اور جلسہ کے بعد پہلا پیغام مشاہد اللہ خان کا آتا تھا۔ انہوں نے کہا انکا فن خطاب تھا علم کا دریا تھے، مجھے گائیڈ کرتے تھے۔میرے لئے تو بہت بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاک مشاہد اللہ کے درجات بلند کریں اور مغفرت فرمائیں۔

موضوعات:



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار


سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…