جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی انتقال کر گئیں

datetime 18  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی بہن انتقال کرگئیں۔نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں اور اسی بیماری کی بدولت وہ اس جہان فانی سے کوچ کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں بروز جمعہ ادا کی جائیگی۔ واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر مشاہد اللہ خان بھی علیل رہنے کے بعد وفات پا گئے ہیں، انہیں ایچ الیون قبرستان اسلا م آباد میں دفن

کیا گیا ہے، دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری نے ایوان بالا کے رکن سینٹر مشاہد اللہ خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جمعرات کو اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے مرحوم کے اہلخانہ کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں مشاہد اللہ خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مشاہد اللہ خان ایوان بالا کے ایک فعال رکن تھے، ان کی وفات سے پارلیمان ایک متحرک سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے،مرحوم کی سیاسی اور سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…