جہانگیر ترین کی سیاست میں واپسی، حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے متحرک ہو گئے

18  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹ الیکشن میں حصہ لیے والے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار حفیظ شیخ نے جوڑ توڑ کے ماہر جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے اور ان سے مدد مانگی ہے۔حفیظ شیخ کے رابطے کے بعد جہاں جہانگیر ترین نے انہیں مدد کی یقین دہانی کروائی ہے وہیں وہ حفیظ شیخ کو جتوانے کے لیے متحرک بھی ہو گئے ہیں۔میڈیا

رپورٹس کے مطابق سینیٹ الیکشن قریب آتے ہی جہانگیرترین سیاسی جوڑ توڑ کے لیے دوبارہ متحرک ہو گئے ہیں۔انہوں نے حفیظ شیخ کے لیے ارکان سے رابطے شروع کر دئیے ہیں،جہانگیرترین نے جنوبی پنجاب کے ناراض ایم این ایز سے رابطے شروع کردیے۔یوسف گیلانی بھی انہی ناراض ارکان سے رابطے میں ہیں۔یہاں یہ واضح رہے کہ حفیظ شیخ شوگر اسکینڈل کے دوران جہانگیر ترین کو سپورٹ کیا تھا۔حفیظ شیخ اور یوسف رضا گیلانی کے مابین سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا جوڑ توڑ کے ماہر پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں انہو ں نے جہانگیر ترین سے سینیٹ الیکشن میں کامیابی کے لیے حمایت مانگی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے قریبی دوست جہا نگیر ترین اور حفیظ شیخ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں جہا نگیر ترین نے سینیٹ الیکشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جہانگیر ترین نے یقین دہانی کروائی کہ آپ میرے دوست ہیں، آپ کے ساتھ مکمل تعاون کروں گا۔آپ ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں آپ کو لازمی سپورٹ کریں گے، جہا نگیر ترین نے حفیظ شیخ سے رابطے کے بعد جنوبی پنجاب کے ناراض حکومتی ایم این ایز سے بھی رابطے شروع کر دیے ہیں اور انہیں حفیظ شیخ کو مکمل سپورٹ کرنے کی دراخوست کی ہے جبکہ ان کے تحفظات بھی دور کرنے کی یقین دہا نی کروائی ہے۔ واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن میں اسلام آباد سے حفیظ شیخ اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی آمنے سامنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…