بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کے بعد مریم نواز کو فرار کرانے کے لیے ٹھیکیدار کو کنٹریکٹ مل گیا ، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 16  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (آن لائن ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں دولت کی بدولت پہلے نواز شریف لندن بھاگ گئے اب مارچ میں ’’رینٹل مارچ‘‘ کے ذریعے ’’ٹھیکیدار‘‘نے مریم نواز کو فرار کرنے کا ’’کنٹریکٹ‘‘ حاصل کرلیا ہے۔ منگل کے روز اپنی رہائشگاہ جامعہ

مطلع العلوم میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم نے 20ستمبر کو جس الیکٹورل کالج کو ختم کرنے کا جو معاہدہ پاکستان کیا تھااب اس کے حصول کے لیے تگ و دو کی جارہی ہے پی ڈی ایم کی قیادت نے یوٹرن لینے میں بڑے ریکارڈ قائم کرلیے ہیں پی ڈی ایم اپنے ہی فیصلوں اور معاہدوں سے ہٹ کر تھوک چاٹ رہی ہے جس الیکشن کمیشن کو ماننے سے انکار کیا گیا آج اسی کی نگرانی میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں حصہ لیا گیااور جو لوگ استعفے اسپیکر کے منہ پر مارنے والے تھے اب وہ خود کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں میاں نواز شریف صحت کا بہانا بنا کر لندن بھاگ گئے تھے اب رینٹل احتجاج کے ماہر ٹھیکیدار مریم نواز کو فرار کرانے کے لیے مارچ میں مارچ کی تیاریاں کررہے ہیں اور رینٹل مارچ کے لیے ٹھیکیدار کی جانب سے5ارب روپے کی فراہمی کا مطالبہ کیا جارہا ہے، انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ کے وقر باپ اور بیٹی دونوں کے جانے کا پلان تھا اسی لیے گیارہ ماہ تک خاموشی اختیار کی گئی لیکن ای سی ایل کی وجہ سے مریم نواز نہ جاسکی، انہوں نے کہا کہ مریم نواز کا یہ کہنا کہ وہ بیمارہیں لیکن وہ باہر نہیں جائیں گی دراصل بیماری کا بہانا جانے کے لیے ہی کیا جارہا ہے باپ اور بیٹی کا طریقہ واردات ایک ہی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…