اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

جہاز تباہ ہونے سے 30 سیکنڈ پہلے جھٹکا لگا، اندازہ ہوگیاتھا بچنے کی کوئی صورت نہیں، اس وقت زندگی میں کی گئی ایک غلطی یاد آئی ۔۔۔ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعودکے اہم انکشافات

datetime 16  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت ٹھیک کرنے کا کوئی آسان فارمولا نہیں ، ایف بی آر، پی آئی اے، پاکستان ریلوے، واپڈا اور ڈسکوز میں اصلاحات ضروری ہیں، کچھ اداروں کی نجکاری تو کچھ اداروں کو اپنے پاس رکھ کر ڈیلیور کرنا ہو گا، وزیراعظم عمران خان نے بھی مجھے کہا ہے کسی سیاسی

دبائو میں نہ آئیں، پی آئی اے طیارہ حادثے میں میرا زندہ بچ جانا ایک معجزہ ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، ظفر مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ جہاز کریش ہوا تو میں بیہوش ہوگیاتھا مجھے ہوش آیا تو ریسکیو ہوچکا تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے اس نے مجھے وہ ہولناک وقت نہیں دکھایا ورنہ مجھ پر اس کے نفسیاتی اثرات بہت خراب ہوتے، میری سیٹ کے سامنے ہی کاک پٹ کا دروازہ تھا،حادثے سے تیس سیکنڈ پہلے ایک جھٹکا لگا جس سے کاک پٹ کا دروازہ کھل گیا، میں نے آگے دیکھا تو اندازہ ہوگیا کہ جہاز نوزڈرائیور کررہا ہے اب کریش سے بچنے کی کوئی صورت نہیں ہے، اس وقت میری نظروں کے سامنے میری پوری زندگی گھوم گئی، مجھے اس وقت اپنی ایک غلطی یاد آئی کہ میں نے اپنی لائف انشورنس ایکٹیویٹ نہیں کرائی، میں نے شادی نہیں کی اس لئے وہ پیسے میری والدہ کو مل جاتے، اس وقت مجھے اندر سے آواز آئی کوئی بات نہیں جہاز تو کریش کرے گا مگر تم بچ جائو

گے۔ ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ ان تیس سیکنڈ نے میری زندگی کارخ ہی تبدیل کر کے رکھ دیا، لوگوں نے مجھے وہاں بے لوث طریقے سے ریسکیو کیا، مجھے احساس ہوا کہ لوگ اچھے ہوتے ہیں ہم لوگ کبھی غصہ کرجاتے ہیں، اس ڈیڑھ گھنٹے میں لوگوں کو اپنے لئے بے لوث

دعائیں کرتے دیکھا، میرا خاندان شاعروں اور ادیبوں کا ہے لیکن کامیاب بینکرز بھی رہے ہیں، میرے چچا انور سعید، تایا ممتاز سعید، پھوپھا قمر سعید کامیاب بینکر رہے ہیں، والد منور سعید ملک کے ممتاز اداکار ہیں جبکہ والدہ سابق ایڈیٹر سید تقی صاحب کی بیٹی ہیں۔ظفر مسعود نے

کہا کہ میں نے اپنا کیریئر امریکن ایکسپریس سے شروع کیا تھا، دبئی اسلامک بینک، بارکلے بینک اور پنجاب بینک کے علاوہ سٹی بینک میں بھی کام کرچکا ہوں، پاکستان میں پانچ سال برج کیپٹل کے نام سے اپنا بزنس بھی کیا، یہ پرائیویٹ ایکویٹی انوسٹمنٹ ایڈوائزری بزنس تھا، اسی دوران

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ پر رہا،2016 میں نیشنل سیونگز کا ڈائریکٹر جنرل بن گیا تھا،پاکستان میں جتنا مرضی کوڑا پڑا ہو یا سڑک ٹوٹی ہو اپنا ملک ہی خوبصورت لگتا ہے، پاکستان میں سب سے اچھی جگہ کراچی لگی ہے، اب تک دنیا کے پچیس تیس ملک دیکھ چکا ہوں۔ ظفر مسعود نے بتایا کہ پنجاب بینک کے دس ہزار سے زائد ملازمین اور تقریباً650برانچیں ہیں،باقی صوبوں میں بھی بینک آف پنجاب کی برانچیں بڑھانے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…