ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

دولت کے بل بوتے پر ایوان بالا میں پہنچنے کی دوڑ میں ارب پتیوں سمیت اب پٹواری بھی شامل

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) دولت کے بل بوتے پر ایوان بالا میں پہنچنے کی دوڑ میں ارب پتیوں سمیت اب پٹواری بھی شامل ہوگئے ہیں اور حیرت انگیزطور پر بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک ایسی خاتون کو بھی ٹکٹ جاری کردیاہے جن کا خاوند مبینہ طور پر 55ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ علی حسن زہری نے سرکاری زمین

ناجائز طریقہ سے مختلف لوگوں کے نام منتقل کی تھی اور سرکاری خزانہ کو55ارب کا مبینہ نقصان پہنچایا تھا۔ثمینہ زہری کا خاوند علی حسن زہری ہے جس کے خلاف کراچی کے ایک مؤقر اخبار میں ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ نے اشتہار چھپوایا تھا جس کی کاپی آن لائن کے پاس موجود ہے۔اشتہار میں ڈپٹی کمشنر کراچی ویسٹ نے عوام کو خبردار کیا تھا کہ وہ مبینہ علی حسن زہری عرف علی حسن روہی ولد جاڑہ خان مکان نمبر33/2 ڈی ایچ اے کراچی کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق نواب شاہ سے ہے اور جس پر الزام ہے کہ نواب شاہ کی 3 ہزار ایکڑ سرکاری زمین پر قبضہ کرچکا ہے جس کے خلاف اب ڈی سی ویسٹ کراچی انکوائری کرنے میں مصروف ہیں اور اب تک انکوائری کے مطابق ملزم نے کراچی ویسٹ کی سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی کی منتقلی بااثر لوگوں کو کی ہے اور عوام اس نوسرباز سے ہوشیار رہیں اور کسی کے پاس معلومات ہیں تو حکومت کو فراہم کرے ۔ ثمینہ زہری کو بلوچستان اسمبلی سے منتخب کرانے میں اہم کردار وزیراعلیٰ جام کمال کا ہے جس نے گوادر میں اربوں روپے کی زمین ایک بڑے گروپ کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے۔  ایوان بالا میں پہنچنے کی دوڑ میں ارب پتیوں سمیت اب پٹواری بھی شامل ہوگئے ہیں اور حیرت انگیزطور پر بلوچستان عوامی پارٹی نے ایک ایسی خاتون کو بھی ٹکٹ جاری کردیاہے جن کا خاوند مبینہ طور پر 55ارب روپے کی کرپشن میں ملوث ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…