اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

’’تحریک انصاف میں سینٹ ٹکٹ کا معاملہ‘‘ اہم ترین رہنما کا ماضی داغدار ، بلیک میلر نکلا

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سینٹ انتخابات ، تحریک انصاف بلوچستان میں سینٹ ٹکٹ کا معاملہ شدت اختیار کر گیا ، اپنا رہنما ماضی کا بلیک میلر نکلا ۔ وزیر اعظم عمران خان ظہور آغا کے کرتوتوں سے لاعلم ،ظہور آغا نے پارٹی اور اتحادیوں میں بھی غلط فہمیاں پیدا کر دیں۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف بلوچستان سے ٹکٹ معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے ۔ٹکٹ کیلئے

شور مچانے والا ظہور آغاز کا ماضی بھی داغدار ، بلیک میلر نکلا ، پارٹی قیادت مختلف حربوںسےنشانہ بنایا ۔ سینیٹ کے لئے نامزد امیدوار پر سنگین الزامات سامنے آگئے ہیں ۔ ظہور آغا پر پارٹی ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات بھی ہیں ۔ پارٹی کی جانب سے ظہور آغا کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا ۔ ظہور آغاز پر الزام ہے کہ انہوں نے 2017میں پارٹی امور کو اچھالا جبکہ پارٹی میں بغاوت کیلئے ارکان کو بھی ورغلایا اور پارٹی قیادت کو بھی بلیک میل کیا تھا ۔ جہانگیر ترین نے ظہور آغا کی بنیادی ممبر شپ بھی معطل کی۔ واضح رہے کہ سینیٹ ٹکٹ عبدالقادر سے واپس لینے کے لئے بھی ظہور آغا بلیک میلنگ میں ملوث رہا ہے ۔ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب کے خلاف سینٹ ٹکٹ بیچنے پر ان کی اپنی جماعت نے بغاوت کردی ہے ،پارٹی کی بغاوت نے عمران صاحب کے اوپن بیلٹ کے شوشے کی قلعی کھول دی ہے ،قوم کوپتہ چل گیا ہے کہ اوپن بیلٹ کا شور عمران صاحب اپنی پارٹی کو بلیک میل کرنے کے لئے کررہے تھے ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ دو ہفتے سے عمران صاحب اوپن بیلٹ کا شور مچا کر ہلکان ہورہے تھے، اب پتہ چلا کہ پارٹی نے بغاوت کردی ہے ،عمران صاحب نے دوسروں پر ووٹ کی خریدوفروخت کا الزام لگایا اور اپنا وڈیو سکینڈل پکڑا گیا ۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے دوسروں پر الزام لگایا اور خود آٹا چینی دوائی چوری میں پکڑے گئے ،عمران صاحب نے دوسروں پہ الزام لگایا خود گیس بجلی اور ایل این جی چوری میں پکڑے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں پر منی لانڈرنگ اور چوری کا الزام لگایا اور عمران صاحب خود فارن فنڈنگ کیس میں رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کے خلاف کرپشن کا شور مچانے والے عمران صاحب کی چوری ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پکڑ لی،عمران صاحب جس چیز کا شور کرتے ہیں اور نوٹس لیتے ہیں اْسی میں خود چور نکلتے ہیں۔



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…