منگل‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2026 

ویزا پالیسی میں تبدیلیوں سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

datetime 15  فروری‬‮  2021 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزارت داخلہ نے ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ نے غیر ملکی کے لیے پاکستان کے ویزا کے اجرا کے لیے اپنی پالیسیوں میں بڑی تبدیلی ہے،

جس کے تحت کم مدتی ویزا کو سیکیورٹی کلیئرنس سے مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے تاہم طویل مدتی ورک ویزا کے لئے سیکیورٹی کلیئرنس اور سرمایہ کاری بورڈ کے لیٹر سمیت معاہدہ ملازمت، سی وی، کمپنی لیٹر، پروفائل اورایس ای سی پی رجسٹریشن لازمی درکار ہوگی۔نئی پالیسی کے مطابق ایکماہ کا میڈیکل اور 3 ماہ کا ورک ویزا 48 گھنٹے میں جاری کردیا جائے گا۔ ایک سال کے میڈیکل ویزے کے حصول کے لیے 30 روز میں سیکیورٹی کلیئرنس کی جائے گی، اس کے علاوہ حصول تعلیم کے لئے پاکستان آنے والے غیرملکیوں کو 2 سال کا ویزا جاری کیا جائے گا، اسٹڈی ویزا کے لئے سیکیورٹی اداروں کی کلیئرنس اور این او سی پیش کرنا لازی قرار دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد اپنے ماتحت اداروں میں بڑی تبدیلیوں کے اعلانات کئے تھے اور انہوں نے آن لائن ویزا جاری کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔



کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…