اتوار‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2025 

آنسو گیس کے شیل بیکار پڑے تھے، سرکاری ملازمین کے احتجاج پر تھوڑی بہت آنسو گیس استعمال کرلی، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

datetime 15  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نےکہا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھائی ہیں، آنسو گیس کے شیل کافی عرصے سے بیکار پڑے تھے تو تھوڑی ٹیسٹنگ کرلی، اور بھی ہیں ہمارے پاس پڑے ہیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ سرکاری ملازمین کے احتجاج پر تھوڑی بہت آنسو گیس بھی استعمال کرلی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی بات کی لیکن اب موسم بدل گیا ہے،پی ڈی ایم قانون کے دائرے میں یہاں آئے توکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی، سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ بکنے والا بک جاتا ہے، 4جماعتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں جو پاکستان بنانے کے بھی خلاف تھے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے انہو ںنے کہاکہ اسلام آباد بدمعاشوں کا شہر نہیں اس لئے 33 میں 30 ناکے ختم کردیئے جب کہ باقی 3 بھی جلد ختم کردیں گے، چوہدری نثار اپنے ساتھ جیمر والی گاڑی رکھتے تھے لیکن آج وزیر داخلہ بغیر جیمر کی گاڑی گھومتا ہے، اسلام آباد میں آنے والے دنوں میں جدید پولیس نظر آئے گی، پاکستانی سفارتخانوں میں 3 سال سے زائد ملازمت کرنے والوں کو واپس بلا رہے ہیں، جنہوں نے غیر ملکی شہریت لی انہیں نوکریوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو حلوہ کھلانے کی بات کی تھی لیکن اب موسم بدل گیاہے اس لئے وہ بات واپس لیتا ہوں، پی ڈی ایم بھی اپنے معاملات پر سوچے، دھرنا بہت مشکل کام ہے، ہمیں 126 دن کے دھرنے کا تجربہ ہے، قانون کے دائرے میں لانگ مارچ آئے تو کوئی مسئلہ نہیں، آصف زرداری اوربلاول میری بات سمجھتے ہیں، اپوزیشن کو بالآخر پیپلز پارٹی کی بات ہی ماننی ہے۔انہو ںنے مزید کہا کہ پاک افواج ملک کے لئے قربانیاں دے رہی ہیں، جو لوگ فوج کو گالیاں دیتے ہیں ان کی زبان کھینچ لینی چاہیے، 4 جماعتیں ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتی ہیں، وہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں جو پاکستان بنانے کے بھی خلاف تھے، دْکھ مسلم لیگ (ن) کا ہے جو فوج کے خلاف بات کرے وہ مسلم لیگی نہیں،آج قائداعظم کی یاد بھارت کے مسلمانوں کوستاتی ہے۔ اگرپی ڈی ایم نے قانون کے دائرے میں آنا ہے تو 10 بارآئے، ان کو کہتا ہوں قانون کے دائرے میں یہاں آئے تو کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ قانون کی خلاف ورزی کی توانکی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ شیخ رشیدہوگا۔۔شیخ رشید نے کہا کہ 3 مارچ کو سینیٹ الیکشن ہورہے ہیں، سینیٹ کے انتخابات کو میڈیا نے اہمیت دی ہے، سینیٹ الیکشن اوپن کریں یا خفیہ کریں بکنے والا بک جاتا ہے، بکنے والوں کی لالچ انہیں برباد کردیتی ہے، کسی کا ایک ووٹ کم ہوگیا تو قیامت نہیں آجائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…