منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کی فتویٰ کونسل نے ویلنٹائن ڈے منانے کو حرام قرار دیدیا

datetime 13  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آن لائن)اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کی فتویٰ کونسل کے ممبران نے ویلنٹائن ڈے منانے کو حرام قرار دیتے ہوئے اجتماعی فتویٰ جاری کردیا۔اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر مفتی مصباح اللہ صابر نے کہا کہ اسلام ہمیں حیاداری اور پاکیزہ زندگی گزارنے اور اس طرح کی غیر اخلاقی کاموں سے بچنے کا حکم دیتا ہے۔

اسلام عشق مجازی اور بغیر نکاح کے محبت سے منع کرتا ہے کیونکہ یہ اخلاقی فساد کا ذریعہ ہے جس سے معاشرے میں اخلاقی تباہی پھیلتی ہے۔ مغربی تہذیب کی روایات کا اسلامی معاشرے میں رواج عام ہونا المیہ ہے۔ اسکولوں اور کالجوں اور عام معاشرے میں ہرسال 14فروری کو ویلنٹائن ڈے (Valentine day) کے نام سے یوم محبت منایاجاتا ہے،جس میں لڑکے لڑکیاں ایک دوسرے کو سرخ گلاب پیش کرکے محبت کا اظہا ر کرتے ہیں، ہم سمجھتے ہیں کہ یہ مغربی تہذیب کے شعائر میں سے ہیں اور بے حیائی کے ساتھ ساتھ اس کی ترویج و اشاعت کا حصہ بھی ہے۔شریعت اسلامیہ میں ہمیں اس باطل تہذیب کی پیروی اوراس کی نشرواشاعت دونوں سے سختی کے ساتھ منع کیاگیا ہے۔فتویٰ جاری کرنے والے علماء میں ڈاکٹر نسیم سرور، مفتی امان اللہ،مفتی نعمان الحق صدیقی،مفتی سعد سعید،مفتی سمیع اللہ مینگل،مفتی محمد بلال صدیقی،مفتی عبد الحمید،مفتی فیصل شیخ،مفتی محمد عالم،مفتی عباد الرحمان،مفتی آفتاب احمد ملک،مفتی یعقوب منصوری،مفتی حافظ نعیم اللہ،مفتی محمد افضل،مولانا محمد اظہر،مفتی شاہ فہد،مفتی عبد الرحیم،مفتی اشتیاق حجازی اور مفتی سلمان عباسی شامل ہیں۔ اسلامک فقہ اکیڈمی پاکستان کے ڈائریکٹر مفتی مصباح اللہ صابر نے کہا کہ اسلام ہمیں حیاداری اور پاکیزہ زندگی گزارنے اور اس طرح کی غیر اخلاقی کاموں سے بچنے کا حکم دیتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…