اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

نواز شریف اور مریم نواز زبیر عمر کے ساتھ ہاتھ کر گئے

datetime 13  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن+ مانیٹرنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زبیر عمرکے ساتھ ہاتھ ہو گیا، زبیر عمر کو پنجاب سے سینٹ کا ٹکٹ دینے کا کہا گیا تھا لیکن ن لیگ کے اعلان کے بعد پنجاب کے امیدواروں میں زبیر عمر کا نام ہی شامل نہیں ہے، زبیر عمر لیگی رہنماؤں کو بار بار فون کرکے پوچھتے رہے کہ کون سے امیدوار فائنل ہوئے

ہیں، جب انہیں پتہ چلا کہ ان کا نام شامل نہیں ہے تو وہ مایوس ہو گئے، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے سینیٹ امید واروں کے لیے ٹکٹ جاری کردیے۔سعدیہ عباسی،اعظم تارڑ،پرویز رشید مشاہد اللہ اور ساجد میر( ن لیگ) کے امیدوار ہونگے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ ظفر الحق اور چوہدری تنویر کو نظر انداز کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے تین جنرل، ایک ٹیکنو کریٹ اور ایک خاتون نشست کے لئے چار لیگی رہنماؤں کا ا نتخاب کرلیا۔ جمیعت اہلحدیث کے سربراہ ساجد میر کو ن لیگ نے اپنے کوٹے سے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر سائرہ افضل تارڑ کو خواتین کی نشست پر سینیٹ میں لانے کا قوی امکان ہے جبکہ نامور وکیل اعظم نذیر تارڑ کو بھی سینیٹ کی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اعظم نذیز تارڑر عاصمہ جہانگیر وکلا گروپ کے مرکزی رہنماؤں میں شامل ہیں۔ نامزد امیدوار کل الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ یاد رہے یہ پانچویں مرتبہ ہے کہ جمعیت اہلِ حدیث کے سربراہ ساجد میر مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر سینیٹ کا الیکشن لڑیں گے۔خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی ٹکٹس کے لیے خواہشمند امیدواروں سے 15 فروری تک درخواستیں طلب کی تھیں اور ہر امیدوار کے لیے درخواست کے ساتھ 50 ہزار روپے کا بینک ڈرافٹ جمع کرانا ضروری ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کیا تھا جس کے تحت ایوانِ بالا کی نشستوں پر امیدواروں کو منتخب کرنے کے لیے پولنگ 3 مارچ کو ہو گی۔پاکستان مسلم لیگ (ن)نے سینیٹ انتخابات کے لیے پنجاب سے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا جبکہ خیبرپختونخوا ہ سے ناموں کا اعلان مقامی تنظیم

کی مشاورت سے کیا جائے گا۔مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی بورڈ نے سینیٹ میں پارٹی ٹکٹ کے لیے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے۔پارلیمانی بورڈ نے پنجاب سے پارٹی کے 5 رہنماؤں کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔جنرل نشست پر پرویز رشید،

مشاہداللہ خان اور پروفیسر ساجد میر اور ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پراعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کو پارٹی کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواتین کی نشست پر بیرسٹر سعدیہ عباسی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان کے مطابق خیبرپختونخوا ہ کی مقامی تنظیم صوبے سے سینٹ میں پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرے

گی۔پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ سینیٹ انتخابات 2021 کیلئے نامزد امیدواروں میں سندھ سے جام مہتاب ڈہر، تاج حیدر، سلیم مانڈوی والا، شیری رحمان، شہادت اعوان، ٹیکنو کریٹ کی نشستوں پر معروف وکیل فاروق ایچ نائیک، شہادت اعوان، ڈاکٹر کریم خواجہ جبکہ خواتین کی نشستوں پر

پلوشہ خان، خیر النسا مغل اور رخسانہ شاہ (کورنگ امیدوار)شامل ہیں۔پیپلزپارٹی کی جانب سے پنجاب کی جنرل نشست پر عظیم الحق منہاس، خیبرپختونخوا ہ کیلئے پی ڈی ایم کے اشتراک سے فرحت اللہ بابر اور اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے اشتراک سے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی امیدوار ہوں گے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…