عطا تارڑ نے سستی شہرت کے لئے گرفتاری کا ڈرامہ رچایا، (ن) لیگ اوچھے سیاسی ہتھکنڈوں پر اتر آئی، تہلکہ خیز دعویٰ

12  فروری‬‮  2021

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈسکہ اور وزیرآباد کے ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ن لیگ کرپشن کا پیسہ مال مفت کی طرح لٹا رہی ہے، سیاسی اداکار عطا اللہ تارڑ اور بدنام زمانہ لیگی لیڈر عابدرضا حلقے میں سیاسی افراتفری پھیلانے گئے تھے، عطا اللہ تارڑ نے

گرفتار ہونے کا ڈرامہ کیا، جب گرفتاری ہی نہیں ہوئی تو رہائی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، عطا اللہ تارڑ سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے گھٹیا سیاسی ہتھکنڈے اختیار کر رہے ہیں،لیگی امیدوار ڈسکہ اور وزیرآباد کے حلقوں سے سیاسی ڈرامے بازی کر کے ہمدردیاں سمیٹنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ڈی جی پی آر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عطا اللہ تارڑ شریف فیملی کے ذاتی ملازم کی حیثیت سے سینٹ میں پہنچنے کے لئے ہاتھ پائوں مار رہے ہیں۔ لیکن ایک سیاسی گیدڑ حقائق مسخ کر کے ہیرو نہیں بن سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروا رہا ہے۔سابق حکومتیں ایسے انتخابات کے موقع پر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لے کر ان کا بازو مروڑتی تھیں اور اس مقصد کے لئے انتظامیہ کا ناجائز استعمال کیا جاتا تھا مگر عمران خان حکومت اس سسٹم کو بدل کر قانون کی بالادستی یقینی بنانا چاہتی ہے تاکہ اپنی قیادت کا انتخاب کرنے کا اختیار صرف عوام کے پاس ہو۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ حلقے میں سرعام ووٹوں کی خریدوفروخت کر کے الیکشن قوانین کو سبوتاژ کرنا چاہتی ہے۔

لیکن ہم ان کے اوچھے ہتھکنڈوں کا مقابلہ سیاسی میدان میں کرنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ لاہور کے حوالے سے میڈیا کو بریف کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر مہنگائی سے نمٹنے کے لئے حال ہی میں تحلیل کی گئی مارکیٹ کمیٹیوں کا متبادل نظام قائم کیا جا رہا ہے

جس میں صارفین کو آڑھتی، مڈل مین اور دوکانداروں کی منافع خوری سے بچا کر اشیائے ضروریہ سستے داموں مہیا کی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ مارکیٹ کمیٹیوں کے متبادل کے طور پر قائم کئے گئے نظام کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ماڈل پر چلایا جائے گا۔ معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر صوبائی وزیرخوراک

کو گندم کی مناسب امدادی قیمت کے تعین کے لئے موثر فوڈ پالیسی بنانے کے لئے ترجیحات طے کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں پنجاب میں یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت ہر فرد کو میڈیکل کور مہیا کرنے کے لئے موثر حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے اور وزیراعظم نے اس ضمن میں محکمہ خزانہ کو ہدایات جاری

کر دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور جو کبھی باغات کا شہر کہلاتا تھا کا قدرتی حسن بحال کرنے اور سموگ جیسے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لئے وزیراعظم عمران خان نے شہر میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم نے جیلانی پارک میں خود اپنے دست مبارک سے پودا لگا کر اس مہم کا آغاز کیا ہے۔ میں نے وزیراعظم

کو یقین دلایا ہے کہ شہرکو سرسبز بنانے کے اس مشن میں میڈیا ہراول دستے کا کردارادا کرے گا اور میڈیا تنظیمیں وزیراعظم کے اس خواب کی تکمیل کے لئے جیلانی پارک سمیت پورے شہر میں درخت لگا کر اس صدقہ جاریہ میں اپنا حصہ ْڈالیں گی۔ ایک سوال کے جواب نے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کسان کو سبسڈی

دینے کے لئے ٹارگٹڈپروگرام پر عملدرآمد کیا جائے گا اور مخصوص طبقے کو کھاد، بیج اور بجلی کے بلوں میں رعایت دی جائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سینٹ کے انتخابات کے معاملات میں ہم اپوزیشن کو اتنا سادہ نہیں سمجھتے۔ اپنا حق نہ کسی کو دیں گے اور نہ کسی کا چھینیں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…