پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

سیاست میں کرپشن اور رشوت کا ذمہ دار نواز شریف کو ٹھہرا دیا گیا

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹیکسلا (آن لائن )وفاقی وزیر برائے ہوابازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،ان کی منافقانہ سوچ کی وجہ سے ان کا کو ئی ساتھ نہیں دے رہا، اس وقت جو بھی سیاست میں کرپشن اور رشوت ہے اس کے ذمہ دار نواز شریف ہیں، سیاست میں ان کے پھیلائے ہوئے گند کو صاف کریں گے اور ان کا

احتساب بھی کریں گے، یہ سال پاکستان کی معیشت میں ترقی اور مستحکم کا سال ہے،مہنگائی کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں،عوامی نمائندے انتظامیہ کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کریں گے۔ہر ماہ کی پہلی تاریخ عوامی نمائندے کھلی کچہری لگائیں گے۔اس میں سرکاری افسران بھی شامل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے ٹیکسلا میں ٹریفک پولیس دفتر میں خدمت سینٹراور ختم نبوت چوک ٹیکسلا سے فاروقیہ تک فیصل شہید روڈکی تعمیرکے منصوبے کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ایم این اے منصور حیات خان اور ایم پی اے عمار صدیق خان اور ایم پی اے ملک تیمور مسعود بھی موجود تھے۔ اپنے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تقریبا ساڑھے دس کلومیٹر کی روڈ عوام کی سہولت کے لیے بنائی جا رہی ہے اورتقریباایک ارب 14 کروڑ روپے کی کثیر رقم اس منصوبے پر خرچ ہو گی۔یہ روڈ دو رویہ اور کارپیٹڈ ہوگی ۔انہوں نے کہا کہ عوام کا ایک دیرینہ خواب پورا ہو رہا ہے۔غلام سرور خان نے کہا کہ عملی سیاست میرا مشن ہے۔عوام کی خدمت ہی ہماری سیاست ہے۔قوم کی تقدیر بدلنے کے لئے آپ کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا ک یہ سڑک اس علاقے کی شہ رگ ہے یہ سڑک دو صوبوں کا آپس میں ملاتی ہے ۔انہوں نے اعلان کیا کہ چونگی نمبر 26 سے حسن ابدال تک سڑک کو کھلی کرنے

اور اس کی ری ماڈلنگ کرنے کے لئے منصوبہ اسی سال شروع ہو جائے گا۔عوام کی سہولت اور ان کو درپیش مسائل کے پیش نظر چونگی نمبر 26 سے حسن ابدال تک چھ رو یہ روڈ موٹر ویطرزکا منصوبہ بھی جلدشروع کیا جائے گا۔اس میں تین پیدل چلنے والوں کے لیے اوورہیڈبرج بھی بنائے جائیں گے اس کے علاوہ سروس روڈبھی

ساتھ ہوگی ۔اس کے علاوہ ٹیکسلا بائی پاس کے لیے بھی کوشش کر رہے ہیں کہ اس کی بھی جلد اپروول ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے کے لیے اس علاقے میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش

کریں گے۔یہ علاقہ کمرشل حب بنے گا وفاقی وزیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو آپ نے چنا اب آپ کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ملت اسلامیہ کی خوش قسمتی ہے 2021 کا آغازجمعے کا دن تھا اور اس سال کا اختتام بھی جمعہ کا دن ہو گا۔میری خواہش ہے کہ ہفتہ وار چھٹی اتوار کے بجائے جمعہ کے دن ہو۔آج جمعہ کے دن

دو عوامی خدمت کے منصوبوں کا افتتاح ہواانہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس سینٹر ٹیکسلا میں خدمت مرکز کا آغاز اور فیصل شہید روڈ کی سے یہاں کے عوام کو بہت فائدہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ یہ خدمت سینٹر پنجاب کا پہلا خدمت سینٹر ہے۔ہم نے ٹیکسلا میں جوڈیشل کمپلیکس بنایا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹیکسلا میں ترقیاتی کام ہم نے کئے اور

کریڈٹ مخالفین لیتے ہیں۔ ان کو شرم آنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے۔یہاں کی عوام بہتر جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کا مقصدہے کہ عوام کی خدمت عوامی نمائندوں کا فرض ہے۔غلام سرور نے کہا کہ پی ڈی ایم مودی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت جو بھی سیاست

میں کرپشن اور رشوت ہے اس کے ذمہ دار نواز شریف ہیں۔اس وجہ سے آج سیاسی لیڈروں کی شہرت میں کمی ہوئی۔سیاست میں ان کے پھیلائے ہوئے گند کو صاف کریں گے اور ان کا احتساب بھی کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بیس ارکان اسمبلی کو کرپشن اور رشوت پر پارٹی سے نکالا۔سینٹ میں شو آف ہینڈ کے طریقے کو لانا چاہا مگر

پی ڈی ایم نے مخالفت کی۔ان کی منافقانہ سوچ کی وجہ سے ان کا کو ء ساتھ نہیں دے رہا۔انہوں نے کہا کہ یہ سال پاکستان کی معیشت میں ترقی اور مستحکم کا سال ہے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے ہیلتھ کارڈ کی سہولت دی یہ ترقیافتہ ممالک میں پہلے سے جاری ہے۔ہم نے مہنگاء کے خاتمے کے لئے اقدامات شروع کر دئے ہیں۔عوامی نمائندے انتظامیہ کے ذریعے مصنوعی مہنگائی کو کنٹرول کریں گے۔ہر ماہ کی پہلی تاریخ عوامی نمائندے کھلی کچہری لگائیں گے۔اس میں سرکاری افسران بھی شامل ہونگے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…