پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات امریکی شہری نکلے

datetime 12  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( مانیٹرنگ ڈیسک /آن لائن)کابینہ ڈویژن نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی بر ائے اطلاعات رؤف حسن کے اثاثوں سے متعلق تفصیلات جا ری کردی ہیں۔ دستاویز کے مطا بق وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات رؤف حسن امریکی گرین کارڈ ہولڈر ہیں۔قومی موقر نامے روزنامہ جنگ کے مطابق رؤف حسن نے 96 لاکھ 51 ہزار 450 روپے نقدی ظاہر کی ہے۔

بینک بیلنس 12 لاکھ 50 ہزار 177 روپے ،فرنیچر سمیت دیگر ذاتی سامان کی مالیت 50 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔ دستاویز کے مطابق وہ اڑی، گھر، زیورات سمیت کسی جائیداد کے مالک نہیں۔دوسری جانب حکومت نے اپوزیشن کے شور میں چھبیسویں آئینی ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل وفاقی وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے پیش کیا۔بل میں سینٹ الیکشن اوپن بیلیٹنگ کرنے،دوہری شہریت کے حامل شہریوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی ترامیم شامل ہیں اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قانون انصاف فروغِ نسیم نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے ہو۔ اپوزیشن کے احتجاج پر کہا کہ آئین پڑھ لیا کریں آئین میں ترمیم لانا کیا غیر آئینی ہے۔ کیا عقل ہے پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آغا رفیع اللہ نے سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر نعرے بازی شروع کردی اور کہا کہ یہ حلالہ نہیں ہونے دیں گیاپوزیشن ارکان نے سپیکر قومی اسمبلی کے ڈائس کے سامنے کھڑے ہو کر شدید احتجاج کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے ن لیگ کے محسن شاہنواز رانجھا کو کہا کہ آپ بل پر بات کریں لیکن اپوزیشن کے اراکین نے انہیں بھی بات کرنے سے روک دیا اپوزیشن نعرے لگاتے ہوئے کہا کہ یہ حلالہ ہم نہیں کرنے دیں گے، اپوزیشن کے احتجاج پر اسپیکر قومی نے کہا کہ آپ معلوم نہیں کیا کھاتے ہیں، بڑی اونچی آواز ہے آپ کی،اس کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ن لیگ کے رہنما احسن اقبال کو بولنے کا موقع دیا تو احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی انتقامی کاروائی کا نشانہ بن کر شہبازشریف خورشید شاہ خواجہ آصف جیل میں ہیں کیا یہ اپوزیشن کو دبانا نہیں۔ پوری اپوزیشن ہاتھ کھڑے کرکے بتائے کیا وہ سپیکر چیئر کو غیر جانبدار سمجھتی ہے۔ جس طرح اسمبلی چل رہی ہے ہمیں شدید اعتراض ہے, چاہتے ہیں کاروائی قوائد و ضوابط کے مطابق چلے یکطرفہ کاروائی نہیں چلنے دیں گے جمہوریت دو پہیوں سے چلتی ہے جس میں ایک حکومت اور دوسرا اپوزیشن ہے

اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہوتا ہے حکومت کا کام صبر سے سننا ہوتاہے ان سے ان کا نام پوچھو تو کہتے ہیں فلاناں چور فلاناں ڈاکو ہے وزیراعظم نے فون کا ڈرامہ رچایا جس میں کوئی ویڑن نہیں تھاپچھلے دس دن سے پٹرول کی قیمت سے متعلق خبریں چل رہی ہیں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ن لیگ ہے ہمارے کتنے توجہ دلاؤ نوٹسز کو ایجنڈہ پر لائے گئے اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میں آپ کا چیلنج قبول کرتا ہوں,میرے سیکرٹریٹ میں آئیں اور دیکھیں کہ آپ کے کتنے آئٹم ایجنڈا پر آئے ہیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…