جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

خرم لغاری کے علاوہ 5 حکومتی ارکان سینٹ الیکشن سے قبل حکومت سے علیحدہ ہو جائیں گے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ مانگے تانگے کی حکومت کا شیرازہ بکھرنے کا وقت آگیا ہے،مسلم لیگ(ن)میں فاورڈ بلاک کے خواب دیکھنے والوں کی اپنی جماعت میں فاورڈ بلاک بننے جارہا ہے۔ اپنے بیا ن میں انہوں نے کہاکہ خرم لغاری نے پانچ مزید حکومتی ارکان

کے ساتھ ملکربزدار سرکار سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،یہ وہی لوگ ہیں جن کو جہانگیرترین کے جہاز میں بیٹھا کر بنی گالہ پہنچایا گیا تھا،اب انکے جہاز سے اترنے کا وقت ہو چکا ہے۔پنجاب میں 20حکومت کے باغی ارکان کا گروپ پہلے سے موجود ہے۔عثمان بزدار ہمارے لوگ توڑے توڑتے اپنے ارکان کی حمایت بھی کھوتے جارہے ہیں۔اس بات کا اعتراف نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے خرم لغاری نے بھی کیا کہ پانچ اہم ارکان بھی ان کے ساتھ تحریک انصاف چھوڑ جائیں گے، مسلم لیگ(ن)جب چاہیے پنجاب میں تحریک عدم اعتماد لاسکتی ہے لیکن یہ لوگ اپنے بوجھ سے خود ہی گرنے والے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ چینی،گندم اور ادویات کے ڈاکے مارنے والے آج اپنے گناہ بھی ہمارے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔شرم و حیاسے عاری ٹولہ مافیا ازم کی چاپلوسی میں تمام حدیں پار کرچکا ہے۔دوسری جانب حکومتی پالیسیوں سے تنگ آکر پاکستان تحریک انصاف سے بغاوت کرنے والے رکن اسمبلی خرم لغاری سے وزیراعظم ہائوس آفس نے رابطہ قائم کرلیا ہے اور انہیں منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں، تاہم بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کی جانب سے کئے گئے رابطے پر باغی رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ نوجوانوں کی آواز اٹھا رہے ہیں اور اس پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں

گے اور ملک بھر کے نوجوانوں کے لئے آواز اٹھاتے رہیں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ انہوں نے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑ کر کامیابی حاصل کی اور وزیراعظم کی یوتھ پالیسی سے متاثر ہو کر پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔ لیکن وزیراعظم عمران خان نے اپنے پونے تین سالہ دورے اقتدار میں ملک کے نوجوانوں کو نظر انداز کردیا ہے جس پر انہوں نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…