پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

چیف جسٹس نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیراعظم کے خلاف مقدمات سننے سے روک دیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو وزیر اعظم عمران خان کے خلاف مقدمات سننے سے روک دیا۔ وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کیس کا تحریری فیصلے میں چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ انصاف کے تقاضوں اور غیر جانبداری کے پیش نظر وزیر اعظم سے متعلق

مقدمات نہ سنیں، انہوں نے وزیر اعظم کے خلاف ایک مقدمہ دائر کر رکھا ہے، انہیں وزیر اعظم سے متعلق مقدمات نہیں سننے چاہئیں۔ سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے معاملے میں عمران خان کے دستخط شدہ جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ نمٹا تے ہوئے کہا ہے کہ ہم دشمن نہیں عوام کے پیسے اور آئین کے محافظ ہیں، اْمید ہے آپ بھی چاہیں گے کرپشن پر مبنی اقدامات نہ ہوں، کیا کرپٹ پریکٹس کیخلاف اقدامات، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں؟،معلوم نہیں وزیراعظم کو سیاسی اقدامات پر آئینی تحفظ حاصل ہے یا نہیں؟تاہم ماضی میں عدالتیں وزرائے اعظم کو طلب کرتی رہی ہیں،کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے؟۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز جاری کرنے بارے لئے گئے نوٹس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران وزیراعظم کے دستخط شدہ محکمہ خزانہ کا جواب پیش کیا گیا جس میں اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کی خبر کی تردید کی گئی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے وزیراعظم سے جواب مانگنے پر اعتراض کیاجس پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ جو اعتراض آج کر رہے ہیں وہ کل کیوں نہیں کیا، جس پر اٹارنی

جنرل نے کہا کہ آئینی سوال کسی بھی سطح پر اٹھایا جا سکتا ہے، کسی رکن اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز نہیں دیئے جا سکتے۔سماعت کے دوران جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ کیا وزیر اعظم ذاتی حیثیت میں جوابدہ تھے؟،وزیراعظم کو آئینی تحفظ حاصل ہے، وزیراعظم اس وقت جوابدہ ہے جب معاملہ ان سے متعلق ہو، حکومت

جوابدہ ہو تو وزیراعظم سے نہیں پوچھا جاسکتا۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالتی حکم میں جواب وزیراعظم کے سیکریٹری سے مانگا گیا تھا، حکومت سیکریٹریز کے ذریعے چلائی جاتی ہے۔انہوں نے اٹارنی جنرل خالد جاوید خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اٹارنی جنرل صاحب کوئی غیر قانونی حکم جاری نہ کرنے دیا کریں۔

جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ کل مجھے واٹس ایپ پر کسی نے کچھ دستاویزات بھیجی ہیں، حلقہ این اے 65 میں حکومتی اتحادی کو بھاری بھرکم فنڈز جاری کئے گئے ہیں۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا سڑک کی تعمیر کیلئے مخصوص حلقوں کو فنڈز دیئے جا سکتے ہیں، کیا حلقے میں سڑک کیلئے فنڈز دینا قانون کے مطابق ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ ہم دشمن نہیں عوام کے پیسے اور آئین کے محافظ ہیں، اْمید ہے آپ بھی چاہیں گے کہ کرپشن پر مبنی اقدامات نہ ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے خلاف ٹوئٹس کی بھرمار ہورہی ہے، کیا کرپٹ پریکٹس کے خلاف اقدامات، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری نہیں۔انہوں نے کہا کہ معلوم نہیں کہ وزیراعظم کو سیاسی اقدامات پر آئینی

تحفظ حاصل ہے یا نہیں؟تاہم ماضی میں عدالتیں وزرائے اعظم کو طلب کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا وزیراعظم کا کام لفافے تقسیم کرنا ہے۔جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم نے کہا کہ پانچ سال کی مدت کم ہوتی ہے، وزیراعظم کو چاہیے کہ ووٹ میں توسیع کیلئے اسمبلی سے رجوع کریں۔ان کے ریمارکس پر

اٹارنی جنرل نے کہا کہ واٹس ایپ والی دستاویزات آپ کی شکایت ہے، جائزہ لیں گے، جس پر جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا کہ مجھے شکایت کنندہ نہ کہیں میں صرف نشاندہی کر رہا ہوں، آپ نے شائد میری بات ہی نہیں سنی جس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ آپ کافی دیر سے آبزرویشن دے رہے ہیں، بات تو میری نہیں سنی گئی۔

بعد ازاں سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیر اعظم کا جواب کافی مدلل ہے، جج اور وزیراعظم ایک مقدمے میں فریق ہیں، (تاہم) ہم وزیراعظم آفس کو کنفرنٹ کرنے نہیں بیٹھے جس کے بعد عدالت نے وزیراعظم کے جواب پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو فنڈز دینے کا نوٹس نمٹا دیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…