پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

آپ ہمارے بہت وفادار ہیں، نواز شریف نے مسلسل پانچویں مرتبہ اہم شخصیت کو سینٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینیٹ انتخابات میں جنرل سیٹ پر اپنی دیرینہ اتحادی جماعت مرکزی جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کر دیا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے لندن سے ٹیلیفون پر پروفیسر ساجد میر کو ٹکٹ کے اجراء کی اطلاع دی۔مسلم لیگ (ن)نے اپنی حلیف

جماعت مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ کو پانچویں مرتبہ سینٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے وفادار اتحادی ہیں۔ ساجد میر نے ٹکٹ دینے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کی بالادستی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے آواز بلند کرتے رہیں گے۔دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر رہنماؤں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ احمد حسان میں صلح کرادی۔مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر خواجہ احمد حسان اور سعد رفیق بھی کمرہ عدالت پہنچے۔ سعد رفیق نے شہباز شریف کے سامنے خواجہ احمد حسان سے تمام ناراضگیاں دور کرتے ہوئے گرمجوشی سے ہاتھ ملایا اور پھر اسے ہاتھ سینے سے لگالیا۔شہباز شریف دونوں رہنماؤں کو تمام باتیں نظر انداز کرنے کا کہتے رہے جس پر دونوں نے کہا کہ حکم کی تعمیل ہو گی، ہمارے درمیان کوئی ناراضگی نہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل احتساب عدالت میں ہی شہباز شریف کی موجودگی میں خواجہ احمد حسان اور خواجہ سعد رفیق میں تلخ کلامی ہوگئی تھی۔ اس کے بعد خواجہ احمد حسان سعد رفیق سے ملنے ان کی رہائشگاہ پر بھی گئے تھے لیکن دونوں رہنماؤں میں ملاقات نہیں ہوسکی تھی۔مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد

کے سیکر ٹری اطلاعا ت، ممبرپی ڈی ایم رابطہ کمیٹی لاہور محمد سلیم ر ضا کا کہنا ہے کہ اپنے حقو ق کی آواز بلند کرنا نئے پاکستان میں جرم بن چکا، اسلام آباد کی سڑکو ں پر نہتے سرکاری ملازمین پر تشدد جعلی حکومت کے اوچھے اور ظالمانہ ہتھکنڈے ہیں،سرکاری ملازمین پر تشدد کر کے حکومتی مشینری نے بد تر ین آ مر یت کا

مظاہرہ کیا۔اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ حکومت سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کروانا چاہتی ہے کیونکہ انہیں یقین ہو گیا ہے کہ ان کے اپنے اراکین اسمبلی ان کا ساتھ چھوڑنے والے ہیں مگر ہم ان کی خواہش کی تکمیل کیلئے ان کے کسی مذموم ارادے کا ساتھ نہیں دیں گے۔انہو ں نے کہاکہ پہلی حکومت ہے جس نے چار گنا مہنگائی کے باوجود تین سال میں ایک روپے کا سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا،ہم سرکاری ملازمین کے حقوق اور ان پر تشدد کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…