ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

پنجاب بھر میں میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان

datetime 11  فروری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) پنجاب بھر میں نویں دسویں اور گیارہویں وبارہویں جماعت کے امتحانات کی تاریخوں کااعلان کردیاگیا ۔وزیرتعلیم پنجاب ڈاکٹرمرادراس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرکہاہے

کہ رواں سال دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز یکم جون سے18جون 2021 تک ہونگے جبکہ نویں جماعت کے امتحانات 24جون سے 11جولائی تک جاری رہیں گے جبکہ گیارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات 15اگست سے شروع ہونگے جو 29اگست تک جاری رہیں گے ،بارہویں جماعت کے امتحان یکم ستمبر سے 21ستمبرتک منعقد کئے جائیں گے۔تمام امتحانات کادورانیہ دوگھنٹے ہوگا جبکہ پیپرز میں ایم سی کیوز کاتناسب بڑھادیاگیاہے جبکہ سب جیکٹوو مختصرہوگا۔امتحانی مراکز میں ایس او پیز کے تحت پرچے لئے جائیں گے۔انہوں نے مزیدکہاہے کہ رواں سال موسم گرماکی تعطیلات 11جولائی سے14اگست 2021 تک ہونگی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی سال 2021کاآغاز یکم اپریل ,نویں اور دسویں کلاسز کاآغاز 15اگست جبکہ انٹرمیڈیٹ کے طلبا 21ستمبرسے نئی کلاسز کاآغازکریں گے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…