پاکستان کی آبادی 21 کروڑ 52 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی اگلے 15سالوںکے دوران آباد ی میں کتنا اضافہ ہوجائیگا؟ ادارہ شماریات نے تفصیلی اعداد و شمار جاری کردئیے

10  فروری‬‮  2021

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان کی موجودہ آبادی 21کروڑ 52لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی ، آئندہ 15سال میں 5کروڑ 21لاکھ کا اضافہ ہو جائے گا،ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آبادی 2025 تک 23کروڑ 48لاکھ 50ہزار، 2030 تک 25 کروڑ 27لاکھ اور 2035 تک

26کروڑ 73لاکھ 50ہزار ہو جائے گی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 4سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 58لاکھ 60ہزار ہے جو 2035 تک کم ہو کر 2کروڑ 22لاکھ 80ہزار ہو جائے گی،پانچ سے 9سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2کروڑ 48 لاکھ 30ہزار ہے، جو 2035 تک بڑھ کر 3کروڑ 35لاکھ ہو جائے گی،ابھی پاکستان میں دس سے 14سال کی عمر کی موجودہ آبادی 2 کروڑ 29 لاکھ 30ہزار ہے، جو 2035 بڑھ کر 2کروڑ 46لاکھ 70ہزار ہو جائے گی،رپورٹ کے مطابق 15سے 19سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 2کروڑ 8 لاکھ 20ہزار ہے، جو 2035 تک بڑھتے بڑھتے 2کروڑ 52 لاکھ 30ہزار تک پہنچ سکتی ہے، 20سے 24سال تک کی عمر کی موجودہ آبادی 1کروڑ 90 لاکھ 10ہزار ہے، 2035 تک اس میں 2کروڑ 45لاکھ 30ہزار ہونے کا امکان ہے،اس کے علاوہ 50سے 54سال تک کے عمر کی موجودہ آبادی 84 لاکھ 90ہزار ہے جو 2035 تک بڑھ کر 1کروڑ 37لاکھ 20ہزار ہو جائے گی، اس

کے علاوہ 55سے 59سال کے عمر کی موجودہ آبادی 69لاکھ 20 ہزار ہے جس میں 2035 تک اضافہ ہوگا اور 1کروڑ 11لاکھ 80ہزار ہو جائے گی،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2035 تک 80اور زائد عمر کی آبادی بڑھ کر 24لاکھ 60ہزار ہو جائے گی، اس عمر کی موجودہ آبادی 14لاکھ 70ہزار ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…