گوجرانوالہ (یواین پی، مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی امریکا کے صدر کی گوجرانوالہ آمد، غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی امریکا کے صدر خالد اعوان کی امریکا سے آبائی گاؤں نڈالہ سندھواں آمد پر غیر ملکی کرنسی نوٹوں
کی برسات کی گئی۔ پی پی رہنما خالد اعوان کی آبائی گاؤں آمد پر غیر ملکی کرنسی نچھاور کر کے جشن منایا گیا۔پیپلز پارٹی کے رہنما کی آمد کی خوشی میں ڈالر، یورو، پاؤنڈ، درہم، ملائیشین کرنسی، چائینز ین اور پاکستانی کرنسی کے نوٹ بھی نچھاور کیے گئے۔ پاکستانی و غیر ملکی کرنسی نوٹوں کی برسات دیکھ کر عوام نوٹوں پر جھپٹ پڑے۔ خالد اعوان پی پی امریکا کے صدر بننے کے بعد پہلی بار آبائی گاؤں آئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ صنعت کار عظمت سجاد ناگرہ نے لوگوں پر نوٹ نچھاور کیے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے اکثر شہروں میں ایسے واقعات پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں ،گوجرانوالہ میں ہی ایک نوجوان کی شادی میں ڈالرز کی بارش کردی گئی۔شہریار گورائیہ کی شادی میں اس کے ایک رشتہ دار نے ڈالرز کی بارش کردی جس پر لوگ حیران رہ گئے۔دولہے کے رشتہ دار نے بیگ سے ڈالرز نکالے اور ہوا میں اُڑادیئے جسے لوگوں اور بچوں نے اٹھائے تاہم بینڈ والوں نے گلہ کیا کہ ہمارا نقصان ہوا ہے ڈالرز لوگوں نے اُٹھائے۔