سینٹ چیئرمین شپ،پیپلز پارٹی کی جانب سے بڑا نام سامنے آگیا،جوڑ توڑ شروع

28  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )پاکستان پیپلزپارٹی نے سینٹ چیئرمین شپ کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا سلسلہ شروع کردیا، روزنامہ جنگ میں نثار اعوان کی شائع خبر کے مطابق یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پیپلزپارٹی سینیٹ کی چیئرمین شپ جنوبی پنجاب کو دلوانا چاہتی ہے

تاکہ یہاں اپنا سیاسی اثر و رسوخ بڑھایا جاسکے۔ اس سلسلہ میں مصدقہ ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے کہ پیپلزپارٹی سابق وزیراعظم اور پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی کو نہ صرف سینیٹ کا ٹکٹ دینا چاہتی ہے بلکہ انہیں منتخب کرواکر چیئرمین سینیٹ بنانے کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔دوسری جانب چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں میں اضافہ کیلئے متحرک ہوگئے ۔چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی جانب سے سینٹ میں پارلیمانی لیڈرز کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا ۔قائد ایوان وسیم شہزاد، راجہ ظفر الحق، سنیٹر سراج الحق ،ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری،سلیم مانڈوی والا ،مولانا عبدالغفور حیدری، عثمان کاکڑ ،سجاد طوری جہانزیب جمال دینی سمیت دیگر شریک ہوئے ۔تمام پارلیمانی لیڈرز نے صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق چئیرمین سینٹ کی کوششوں کو سراہا۔ پارٹی رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کا بڑا صوبہ ہے ،عوامی نمائندگی کم ہے،بلوچستان کے صوبائی نشستوں میں اضافے سے دودرواز کے اضلاع بھی ترقی کے دوڑ میں شامل ہونگیتمام پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان کی صوبائی نشستوں میں اضافے کووقت کی ضرورت قرار دے دیا،پارلیمانی لیڈرز نے بلوچستان اسمبلی کی صوبائی نشستوں میں اضافے سے متعلق قانون سازی مکمل کرنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کرلیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…