اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پی ڈی ایم والے کاغذی شیر،تھوک کا چاٹنا ان کی گھٹی میں پڑا ہے،جعلی راجکماری،شہزادے اورمولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے، تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دسمبر گزرگیا،جنوری کا آخری ہفتہ بھی آگیا۔اپوزیشن اراکین کے استعفے آئے نہ لانگ مارچ ہوا۔فروری اورمارچ بھی آئیں گے اورگزرجائیں گے۔پی ڈی ایم کی تحریک عدم اعتماد پھر بھی نہیں آئے گی۔

یہ کاغذی شیر ہیں،تھوک کا چاٹنا ان کی گھٹی میں پڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جعلی راجکماری،شہزادے اورمولانا میں جوتیوں میں دال بٹنا شروع ہوچکی ہے۔پہلے ہی کہا تھا اس ناجائز اتحادکی بیل منڈھے نہیں چڑھے گی۔سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے۔جعلی راجکماری بھی آس لگائے بیٹھی ہیں۔کنیزاؤں کے چہرے زرد ہیں اورزبانیں لرزرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہو چکا ہے۔مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں۔مولانا سے جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا۔جن لوگوں نے کورونا کے دوران عوام کی زندگیوں کی پروا ہ نہیں کی اب و ہ خود نشان عبرت بن چکے ہیں۔ انہوں نیکہا کہ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے485 نئے مریض رپورٹ ہوئے اور 24 مریض انتقال کر گئے ہیں۔پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 4561 ہو چکی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 19090افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے اوراب تک 2810638کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔ سندھ کے شہزادے نے اپنی چال چل دی ہے۔جعلی راجکماری بھی آس لگائے بیٹھی ہیں۔کنیزاؤں کے چہرے زرد ہیں اورزبانیں لرزرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کا مریل گھوڑا مردہ ہو چکا ہے۔مولانا اب اس غیر فطری اتحاد کا جنازہ پڑھانے کی تیاری کریں۔مولانا سے جو کچھ ہوا وہ ہونا ہی تھا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…