منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، انتخابات کا شیڈول فروری کے دوسر ے ہفتے میں جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں، سینیٹ انتخابات کی تیاریاں3مراحل میں ہوں گی ، اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے شیڈول کی تیاری پرکام شروع کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کیلئے آفیسرزکی ٹریننگ پر کام شروع کر دیا، الیکشن کیلئے پولنگ عملے کی دومرحلوں میں تربیت ہوگی، پولنگ عملے کے پہلے بیج کی ٹریننگ آئندہ

ہفتے شروع ہوگی۔عملے کے پہلے بیج کی 3 روزہ تربیت ہفتہ،اتوارپیرکوجاری رہیگی جبکہ دوسریبیج کی تربیت منگل،بدھ اورجمعرات کوہوگی، الیکشن کمیشن کے ماسٹر ٹرینرز پولنگ عملے کو تربیت ددیں گے۔پولنگ عملے کو کنڈکٹ الیکشنز پر اور چاروں صوبوں کیس جونیئرآفیسرزکوتربیت دی جائیگی، سینیٹ انتخابات کیلئے ریٹرننگ آفیسرز، پولنگ عملے کی تعیناتی پرکام شروع کردیا گیا ہے۔سینیٹ انتخابات متناسب نمائندگی اورسنگل ٹرانسفرایبل ووٹ کی بنیادپر ہوں گے ، سیکرٹ یا اوپن ووٹنگ کا فیصلہ زیر سماعت ریفرنس کے فیصلے کے بعد ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…