پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بختاور کی شادی میں کیا واقعی ایک ہزار لوگوں کو مدعو کیا گیا ؟ بلاول ہائوس نے اہم معاملے پر وضاحت جاری کردی

datetime 23  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) ترجمان بلاول ہائوس نے شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیا ہے۔ترجمان بلاول ہائوس نے اپنے جاری بیان میں بختاوربھٹوکی شادی

میں ایک ہزارمہمان مدعو کرنے کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ شادی میں 300سے کم مہمانوں کو مدعوکیا گیاہے، میڈیاسے التماس ہے براہ کرم صرف مصدقہ آفیشل خبروں کو نشر کریں۔گذشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاوربھٹو کی شادی کی تاریخ کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے تقریبات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا ، جس کے مطابق بلاول ہائوس میں24جنوری کومحفل میلاد ہوگی، بختاوربھٹو کی مہندی کی سادہ تقریب27 جنوری کوہوگی جبکہ 29جنوری کونکاح کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ترجمان بلاول ہائوس کے مطابق بختاوربھٹوکی بارات کی تقریب 30 جنوری کوہوگی، بختاورکی شادی میں اہم سیاسی رہنما، فوجی،سول اورجوڈیشل سربراہان کودعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق بلاول بھٹونے بہن کی شادی پرایک ہفتے کیلئے سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…