منگل‬‮ ، 14 اکتوبر‬‮ 2025 

2 عرب ملکوں کے حکمران چپکے سے پاکستان پہنچ گئے

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ +این این آئی) بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان پاکستان پہنچ گئے، وہ پاکستان میں تلور کا شکار کھیلنے کے لئے آئے ہیں، نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے فرمانروا حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ پہلے سے پاکستان میں موجود تھے جبکہ

متحدہ عرب امارات کے ولی عہد آج پہنچے ہیں۔ دونوں خلیجی ممالک کے حکمران جنوبی پنجاب کے صحرا چولستان میں شکار کھلیں گے، دونوں رہنماؤں کو گزشتہ برس ستمبر اکتوبر میں دفترخارجہ کی طرف سے شکار کا لائسنس جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر رسا ں ادارے کا کہنا تھا کہ بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زاید النیہان آئندہ کچھ دنوں میں نجی دورے پر پاکستان کا دورہ کریں گے جبکہ سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ دونوں خلیجی رہنما بلوچستان میں تلور کے شکار کے لیے 22 سے 24 جنوری تک پاکستان آرہے ہیں تاہم اپنے دورے کے دوران وہ ممکنہ طور پر اسلام آباد کا دورہ بھی کریں گے، یہ مدنظر رہے کہ ماضی میں ابوظبی کے ولی عہد شکاری دوروں سے واپسی پر وفاقی دارالحکومت میں قیام کرچکے ہیں،ادھر رواں ہفتے ہی وزیراعظم عمران خان نے بحرین کے بادشاہ سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کی تھی۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے وزیر برائے خارجہ امور انور قرقاش نے کہا ہے کہ خلیجی ممالک اختلافات بھلا کر تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز کر رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر پوسٹ کردہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کویت، مسقط، الریاض، منامہ، دوحا اور ابو ظبی امید سے بھرپور نئے

دور میں داخل ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خلیجی ممالک استحکام، خوش حالی اور اعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں اور ہمارے ہاں امارات میں بھی یہ تاثر ہے۔خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل نے پانچ جنوری کو سعودی عرب کے شہر العلا میں ہونے والے سربراہ اجلاس میں خلیجی ملکوں میں جاری تین سالہ اختلافات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اجلاس کے بعد قطر کے ساتھ سعودی عرب، امارات اور بحرین نے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کرلیے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…