جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جے یو آئی نے ہی مولانا فضل الرحمان کیخلاف الیکشن کمیشن میں بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 22  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکنے کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق مولانا فضل الرحمان کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست جے یو آئی پاکستان کی مجلس شوری کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی مولانا

شجاع الملک نے دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کے نام سے رجسٹرڈ تھی۔جے یو آئی (ف)کو الیکشن کمیشن نے الگ انتخابی نشان الاٹ کیا تھا، جبکہ مولانا جمیعت علمائے اسلام پاکستان کا نام استعمال کررہے ہیں۔ درخواست گزار نے مقف اپنایا کہ اس سے قبل 16 مارچ 2020 کو ای سی پی نے بغیر تحقیق فیصلہ سناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے حق میں فیصلہ سنا دیا تھا۔اس موقع پر ہمارا موقفسنے بغیرفضل الرحمان کی پارٹی کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہالیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں قانونی نقاط مدنظر نہیں رکھے تھے۔درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن تمام فریقین کو سن کر تعین کرے جے یو آئی پاکستان کونسی جماعت ہے۔ اگر یہ ثابت ہوتا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی جماعت الگ ہے تو ان کو جے یو آئی کا نام استعمال کرنے سے روکا جائے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مولانا فضل الرحمان کی پارٹی کیخلاف مولانا محمد شیرانی نے الزام لگایا تھا کہ انہوں نے پارٹی کا غلط نام استعمال کیا ہے۔ یاد رہے کہ آئے دن جے یو آئی کے رہنماں کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کے خلاف بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز جے یو آئی نظریاتی کے رہنما مولانا عبدالقادر لونی نے کہا تھا کہ مولانا فضل

الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالقادر لونی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان صاحب کے اثاثے سامنے چکے ہیں۔ نیب ان کیخلاف تحقیقات کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فضل الرحمان وفاق المدارس کو متنازع بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جمیعت علمائے اسلام کے تمام سابق وزرا کیخلاف نیب تحقیقات کرے۔ پی ڈی ایم ملک میں انتشار پھیلا رہی ہے۔ بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارت ملوث ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…