بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹر کے امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی

datetime 20  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی متوقع تاریخ سامنے آ گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انٹر بورڈ چیئرمینز کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سندھ کے تعلیمی بورڈز نے امتحانات سے متعلق اپنی تجاویز تیارکرلی ہیں، محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات بیس مئی

اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات دس جون سے ہوں گے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کی 23 جنوری 2021 ء کو محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں توثیق کی جائے گی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ امتحانات پرفارمیٹ کے تحت ہی لئے جائیں گے۔ اجلاس میں نوے دن کے اندر نتائج تیار کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔دوسری جانب سرگودھا کی ماہرِ تعلیم فضہ طاہر بٹ کا کہنا ہے کہ تربیت کے بغیر تعلیم کا تصور نامکمل ہے۔عالم بے عمل ایسے شجر کی مانند ہے جس پر پھل پھول نہیں لگتے۔ والدین کو بچوں کی کردار سازی پر خصوصی توجہ کرنا چاہیے۔ جو اساتذہ اپنے شاگردوں میں اخلاقیات اْجاگر کرتے ہیں وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم اور تعلم کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا ہے۔ فضہ طاہر بٹ نے کہا کہ تعلیم کا مقصد ڈگریوں کا حصول نہیں ہے بلکہ انسانی رویوں میں تبدیلی کا نام ہے۔ ہمیں تعلیمی اداروں کو اخلاقیات کا گہوارہ بنانے کے لیے ممکنہ اقدام کرنے چاہئیں۔ موبائل بری چیز نہیں ہے لیکن اس کے منفی استعمال نے بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اس موقع پر نادیہ نے کہا کہ والدین کو کچھ نہ کچھ وقت اپنے بچوں کے ساتھ گزارنا چاہیے۔ والدین اور بچوں میں عدم تعاون کی وجہ سے تعلیم کے حقیقی مقاصد پورے نہیں ہو رہے۔ ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے کہا یہ وقت تقریروں کا

نہیں ہے بل کہ مشاورت کے ذریعے تعلیمی مسائل حل کرنے کا ہے۔ ذرائع ابلاغ پر منفی گفتگو نے بچوں میں مایوسی کا رجحان پیدا کیا ہے۔ ہمیں مثبت انداز میں ترقی کا راستہ تلاش کرنا چاہیے۔ بچوں کی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ نافرمان اولاد کبھی ترقی نہیں کر سکتی۔

موضوعات:



کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…