پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

پی ڈی ا یم کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج وزیر داخلہ شیخ رشید بھی فرنٹ لائن پر آگئے

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن کے باہر ہی ڈی ایم کے احتجاج کے پیش نظر حالات کو مانیٹر کرنے کے لیے وزارت داخلہ میں مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ،وزیر داخلہ اور سیکرٹری داخلہ تمام تر صورت حال کا خود جائزہ لیتے رہے،منگل کو وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے

سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر کے ہمراہ مانیٹرنگ سیل کا فوری دورہ کیا اور جائزہ لینے کے ساتھ ضروری ہدایات بھی دیں،وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر کیمروں کی مدد سے زیرک جائزہ لیا جائے اور شر پسند عناصر پر نظر رکھی جائے،کوئیک ریسپانس فورس کو بھی سٹینڈ بائی کر دیا گیا،نادرا اور آئی ٹی کی ماہر ٹیموں کو بھی وزارت داخلہ بلوا لیا گیا،شیخ رشید احمد نے کہا کہ پہلی بار کسی روک ٹوک کے بغیر احتجاج کی اجازت دی گئی ہے،امید ہے پی ڈی ایم بھی پر امن احتجاج کرے گی۔دریں اثناوفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی، اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔ ایک ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے پر نشانہ بنایا تھا، قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن

بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔ علاوہ ازیں وزیر مو اصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم آج چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھ رہی ہے، نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائیں۔ اپنے ایک بیان میں مراد سعید کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن سے این آر او مانگنے کیلئے

ڈرامہ ہو رہا ہے۔ وفاقی وزیر مراد سعید نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا، پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا تھا، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…