ہفتہ‬‮ ، 23 مئی‬‮‬‮ 2026 

مریم نوازاور بلاول بھٹو میں سخت ناراضگی کا انکشاف بات مولانا فضل الرحمن تک بھی پہنچ گئی

datetime 19  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، این این آئی )ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے مابین ناراضگی کا دعویٰ سامنے آگیا۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ پرسوں رات کو مولانا فضل الرحمان اور مریم نواز

کے مابین رابطہ ہوا جس میں مریم نواز نے کہا کہ پیپلز پارٹی این آر او لے گئی ہے اور ہمارے ساتھ دھوکہ کر گئی ہے۔عارف حمید بھٹی کے مطابق مریم نواز اس وقت بلاول بھٹو سے سخت ناراض ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ بلاول نے ہمیں چھوڑ دیا، جس پر مولانا فضل الرحمان نے شکوہ کیا کہ ن لیگ نے بھی ہمیں چھوڑ دیا تھا جس پر دونوں فریقین نے کہا کہ آئندہ پیپلز پارٹی پر انحصار نہیں کرنا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہاکہ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے وفد کو یہ باور کروایا گیا کہ بلاول بھٹو اس تحریک کو وقت دیں کیونکہ وزیراعظم کو دی گئی استعفے کی ڈیڈی لائن بھی قریب ہے۔ عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے مدرسوں کے طالب علم ڈنڈوں کے ساتھ اسلام آباد پہنچ گئے۔دوسری جانب آج اپوزیشن کی ریلی کیلئے سکیورٹی پلان تیار کرلیا گیا ہے، 1800سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے،روزنامہ جنگ میں ایوب ناصر کی شائع خبر کے مطابق پارکنگ کنونشن سنٹر میں ہو گی،قومی عمارتوں کی حفاظت

یقینی بنائی جائیگی،دریں اثنا پی ڈی ایم کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے حوالے سے پیپلز پارٹی اسلام آباد کی قیادت نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔سینئر رہنما پیپلز پارٹی کے رہنما سبط الحیدر بخاری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اسلا م آباد کا احتجاجی قافلہ مل پور سے

روانہ ہو گا۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا ،پارٹی کے مقامی عہدیدران و تمام کارکنان احتجاج میں شریک ہوں۔انہوں نے کہا کہ شرکاء سینی ٹائزر ، فیس ماسک سمیت تمام کورونا ایس او پیز کا خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد سٹی کا جلوس جی ایٹ مرکز سے روانہ ہوگا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…