عمرکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )پی ایس 52 عمرکوٹ،70پولنگ اسٹیشنزکاغیرحتمی غیرسرکاری نتیجہ ،پیپلزپارٹی کےامیرعلی شاہ 38ہزار157ووٹ لے کرآگےہیں جبکہ جی ڈی اےکےارباب غلام رحیم16 ہزار789ووٹ لےکربہت پیچھے رہ گئے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 52 عمر کوٹ کے ضمنی انتخابات کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی امیدوار امیر علی آگے ہیں۔پیپلز پارٹی امیدوار امیر علی شاہ اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے امیدوار ارباب غلام رحیم میں مقابلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ ارباب غلام رحیم کو ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہے۔خیال رہے کہ پی ایس 52 کی نشست سابق صوبائی وزیر علی مردان شاہ کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔ صبح 8 بجے شروع ہونے والا پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہا۔