پیر‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2026 

مولانا فضل الرحمان نے عمران خان کو فارن فنڈنگ کا مرکزی ملزم قراردیدیا

datetime 18  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے صدر اور سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ 19جنوری کو الیکشن کمیشن کے سامنے بھرپوراحتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، فارن فنڈنگ پاکستانی تاریخ کا بڑا اسکینڈل ہے، جس کامرکزی ملزم عمران احمدنیازی ہے،فارن فنڈنگ سے سیاسی انتشار اورالیکشن میں دھاندلی

کی گئی، عوام سے اپیل ہے احتجاجی مظاہرے میں بھرپور شرکت کریں۔انہوں نے نائب صدر ن لیگ مریم نواز اور دیگر پی ڈی ایم رہنماں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں نے خصوصی دعوت پر شرکت کی، الیکشن کمیشن کے سامنے کل کے مظاہرے کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا، طے ہوا کہ پی ڈی ایم قیادت الیکشن کمیشن کے سامنے فارن فنڈنگ کے حوالے سے بھرپور احتجاج کرے گی، فارن فنڈنگ پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، جس کامرکزی ملزم عمران احمدنیازی ہے، پوری دنیا سے کروڑوں روپے پارٹی کے نام پر اکٹھے کیے گئے ہنڈی اوردیگر ذرائع سے منگوا کرسیاسی انتشار اوردھاندلی کیلئے استعمال کیے،6 برسوں سے کیس زیرالتوا ہے، عمران نیازی سے مدرآف این آراو لے کر پاکستان میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، چندوں کے نام پر حاصل کیے فنڈز کوغیرقانونی طور پرخفیہ اکانٹ کے ذریعے ذاتی کاروبار اور انتشار پھیلانے کیلئے استعمال کیا جس کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے سامنے مطالبہ کریں گے جس جرم کا اعتراف کرلیا گیا الیکشن کمیشن فوری فیصلہ سنائے، پی ٹی آئی اور قیادت کیخلاف فیصلے میں تاخیر کیوں کی جارہی ہے؟ کبھی منتخب وزیراعظم کیخلاف 6

ماہ فیصلہ کیا جائے جبکہ سلیکٹڈ کے خلاف 6 سال سے کیس زیرالتوا ہے پھر کیوں فیصلہ نہیں کیا جارہا؟عوام سے گزارش ہے کہ پاکستان دشمن فنڈنگ کی مذمت کیلئے تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگ شرکت کریں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک بھر میں احتجاجی شیڈول کو ترتیب دی گئی، 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نامنظور ملین مارچ ہوگا، 5 فروری کو کشمیریوں کے ساتھ ملک بھر میں اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ساتھ ساتھ راولپنڈی میں ایک بڑا جلسہ بھی کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئی سٹل لو یو


یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…