بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یو اے ای میں ہزاروں پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ کی ترسیل تاخیرکا شکار

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)متحد عرب امارات (یو اے ای) میں 10ہزار سے زائد پاکستانیوں کو شناختی کارڈ موصول نہ ہونے پر مشکلات اور پریشانی کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق شناختی کارڈ پاکستان سے عرب امارات پہنچانے والی کوریئرکمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے جس کے باعث یہ مشکلات درپیش ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق ابوظبی میں

پاکستانی سفارت خانے اور دبئی میں قونصل خانے کو پاکستانیوں کے شناختی کارڈ موصول نہیں ہو رہے جس کے باعث ویزے کی مدت میں توسیع کا معاملہ بھی تعطل کا شکار ہے۔ پاکستانی سفارت خانیکا مؤقف ہیکہ کوریئر کمپنی سے کنٹریکٹ ختم ہونے کے باعث شناختی کارڈ پہنچنے میں تاخیرکا سامنا ہے۔دوسری جانب وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے متحدہ عرب امارات کے فرسٹ سیکرٹری ڈی ایل اوMuhammad Ali Saeed A. Boassaibah سے وزارت انسداد منشیات میں خصوصی ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے منشیات کے روک تھام کے لئے ڈی ایل او کے کردارکو بے حد اہمیت کا حامل قرار دیا- وفاقی وزیر نے کہاکہ منشیات کی روک تھام کے لیے صحیح وقت پر معلومات کا حصول نہایت اہم ہے۔اعجاز احمد شاہ نے کہاکہ اس سے بروقت کاروائی میں مدد حاصل ہوتی ہے، منشیات کی سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے بھی بروقت معلومات کا حصول ضروری ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایل ڈی او نے کہاکہ منشیات کا خاتمہ عالمی سطح پر ضروری ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ میں چاہتا ہوں کہ ڈیمانڈ کم کرنے کے لیے ہم مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں- ایل ڈی او نے کہا کہ ڈیمانڈ کم کرنے کے لئے جو ممکن تعاون ہوا وہ کریں گے- اعجاز شاہ نے کہاکہ منشیات سے پاک معاشرے

کی تشکیل ہماری آنے والی نسل کے مستقبل کے لیے بہت اہم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ منشیات کے خاتمے کے لئے ایک ساتھ کام کرنا ہو گا، یہ ایک عالمی مسئلہ ہے اور کوئی بھی ملک اکیلے اس مسئلے کا حل نہیں نکال سکتا- انہوںنے کہا کہ ملاقات کا اختتام اس عہد کے ساتھ ہوا کہ آنے والے دنوں میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنایا جائے گا-

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…