اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا ہے ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر ہی آئیں گے،حکمران کرپشن پر الزامات لگاتے ہیں عدالت میں ثبوت نہیں پیش کرتے،سلیکٹڈ،کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ہیں،عوام کو ریلیف نہیں
دے سکتے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ یہ ملک کو ریلیف نہیں دے سکتے کیونکہ ان کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں ہے، یہ کرپشن کے الزامات لگاتے ہیں عدالتوں میں ثبوت نہیں دیتے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کے دفاع کو مظبوط بنایا، ملک کو ایٹمی طاقت بنایا، احتساب کے چمپئن کمیشن کی ڈیل کرتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ روز کبھی بجلی، کبھی گیس اور پٹرول مہنگا ہونے کی خبر آتی ہے، سلیکٹڈ،کرپٹ اور نااہل ملک پر مسلط ہیں،تنقید وہ کررہے ہیں جو لاہور سے کچرا نہیں اٹھا سکتے۔ انہوں نے کہاکہ ن لیگی رہنماوَں نے ایک ایک پائی کا حساب دیا،عوام کے پیسے کو امانت سمجھ کر استعمال کیا تو بجلی اور ہسپتال بنے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی کی ڈھائی سالہ حکومت میں ایک اینٹ نہ لگی،19جنوری کو الیکشن کمیشن تحریری فیصلہ لینے آرہے ہیں،فارن فنڈنگ کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہوگئی۔ انہوں نے کہاکہ روز کبھی بجلی،پیٹرول،گیس اور چینی مہنگی ہونے کی خبر آتی ہے،نوازشریف نے ملکی دفاع کو مضبوط اور ایٹمی قوت بنایا۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پی ٹی آئی نے فارن فنڈنگ کے حوالے سے اعتراف جرم کر لیا ہے،الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج فارن فنڈنگ کیس میں پیش رفت کیلئے ہے،ہم الیکشن کمیشن سے فیصلہ لے کر ہی آئیں گے،جس
شہباز شریف نواز شریف پر یہ انگلیاں اٹھا رہے ہیں یہ اس شہر سے کچرا نہ اٹھا سکے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلی عثمان بزدار نالائق ہیں،وزیراعلی پنجاب کی نالائقی کو چھپانے کے لئے جھوٹی تعریفیں کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چینی آٹے میں ڈاکہ ڈالا جاتا ہے، آج ان سے میٹرو دھکے سے بھی نہیں چل رہی۔ انہوں نے کہاکہ آٹا بجلی
گیس دوائی چوری کر کی گئی،پاکستان کی عوام روٹی آٹا چینی مہنگائی کا خاتمہ چاھتی ہے، سلیکٹر ان کے ساتھ نہ ہو تو یہ ڈیڑھ گھنٹہ قائم نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے کہاکہ انیس جنوری کو مردوں سے زیادہ خواتین نکلیں گی،مسلم لیگی خواتین کا جلوس گیارہ بجے طاہرہ اورنگزیب کے گھر سے نکلے گا۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمان پر دباو نہیں ڈالا جاسکتا، ہم مشکلات سے گھبرانے والے نہیں۔