منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرکاری نوکریاں بیچنے کا نیٹ ورک پکڑ ا گیا،اہم وفاقی وزیر بھی نرغے میں آ گئے، تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)انصاف کی دعویدار حکومت میں وفاقی وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس میں مبینہ ًطورپر سرکاری نوکریاں فروخت ہونے کا سکینڈل میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔جھنگ پولیس کی اب تک تحقیقات کے مطابق سرکاری نوکریاں بیچنے کا نیٹ ورک کا مرکزی آفس پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں قائم تھا اور مبینہ طور پر

سرکاری آفس میں بیٹھ کر مافیا سرکاری ملازمتیں غریب نوجوانوں کو فروخت کرنے کا دھند کرتے تھے اس مافیا اور نیٹ ورک کا مرکزی ملزم پی ایچ اے کا ملازم مرتضی نامی شخص تھا جس کا تعلق جھنگ سے ہے اور فیصل صالح حیات سابق وزیر داخلہ کے دور میں پی ایچ اے میں سیاسی بنیاد پر بھرتی ہوا تھا اور پھر سرکاری ملازمتیں فروخت کرکے لاکھوں کے اثاثے بنا چکا ہے جس کے خلاف تھانہ کوتوالی جھنگ میں مقدمہ بھی دائر ہے اور اس کا والد ملک شیر گرفتار ہے جبکہ مرتضی خود بھگوڑا ہے اور پولیس گرفتاری کے لئے چھاپے مارہی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ اب تک مزید کئی مقدمات درج ہو چکے ہیں جبکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن سے پرچے آؤٹ کرنے والے ان کے ساتھی ملزم فہد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے تمام موبائل ڈیٹا دوبارہ حاصل کرلیا گیا ہے جس کے اہم سرکاری افسران سے ہونیوالی گفتگو کا مکمل ریکارڈ سامنے آگیاہے پولیس نے بتایا کہ اس نیٹ ورک کے ذریعے اہم سرکاری وزارتوں میں بھی پیسے لے کر نوجوانوں کو بھرتی کیا گیا ہے اور اہم سرکاری دستاویزات تک رسائی حاصل کرلی ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ قریبی سکینڈل میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور سیکرٹری ہاؤسنگ سے بھی پوچھ گچھ کرنے کا امکان ہے جبکہ پی ایچ اے کا تمام ٹیلی فون اور کالیں آنے اور جانے کا

ریکارڈ بھی لئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے باہر بھی مستحق امیدوار دھرنا دے رہے ہیں۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس گروہ کے خلاف تھانہ موچیوالا میں بھی مقدمات درج کرائے گئے ہیں جبکہ تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا گیا ہے اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ سرفراز ورک خاموش ہیں اور کوئی موقف اور وضاحت دینے کے لئے تیار نہیں کہ آیا وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس طارق بشیر چیمہ سے بھی پوچھ گچھ ہوئی یا نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…