اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

براڈ شیٹ کو 450 کروڑ کی ادائیگی، چیئرمین نیب جاوید اقبال کو نوٹس بھجوا دیا گیا

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ + این این آئی) قومی اسمبلی کی خارجہ امور کمیٹی نے براڈ شیٹ کو 450 کروڑ روپے کی ادائیگی کے معاملے کا نوٹس لے لیا، کمیٹی کی جانب سے چیئرمین نیب کو طلب کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔چیئرمین نیب جاوید اقبال کو نوٹس بھیج کر انھیں طلب کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی کا

اجلاس 18 جنوری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اس کے علاوہ نظام آف حیدر آباد کیس میں پاکستان کا 35 ملین پاؤنڈ کا دعویٰ مسترد ہونے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر ہمایوں اخترخان نے کہا ہے کہ حکومت اس بات کاجائزہ لے رہی ہے کہ براڈ شیٹ کے پاس پاکستانیوں کے بیرون ملک موجود اثاثوں کی دستیاب معلومات سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتاہے،براڈشیٹ کے سی ای او کاوے موسوی کے مطابق پیپلز پارٹی اور(ن) لیگ کی جانب سے 200لوگوں کی فہرست میں سے بعض نام نکلوانے کی سرتوڑ کوششیں کی گئی ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ براڈ شیٹ کو28ملین ڈالرکی ادائیگی کسی فیس کی مدمیں نہیں کی گئی بلکہ یہ 2000ء میں طے پانے والے اس معاہدے کے نتیجے میں ہے جس کے تحت لکھاگیا تھاکہ براڈ شیٹ بیرون ملک پاکستانیوں کے جتنے اثاثے تلاش کرے گی اس کا20فیصداسے دیا جائے گا۔ وزیر اعظم کی جانب سے اس معاملے کاہر پہلو سے جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے جوکوتاہی کے ذمہ داروں کے نام سامنے لائے گی۔ براڈشیٹ کے سی ای او کے دعوے کے مطابق بیرون ملک پاکستانیوں کے کئی سو ملین ڈالرزکے اثاثے پڑھے ہیں اور اس حوالے سے یقینا جائزہ لیاجارہا ہے کہ براڈ شیٹ کے

پاس دستیاب معلومات اورثبوتوں سے کیسے فائدہ اٹھایاجا سکتا ہے۔ ہمایوں اخترخان نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام سے ووٹ ہی کرپشن کے خلاف بھل صفائی کے لئے لے کر آئی ہے اور اس سے کیسے روگرانی کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انشا اللہ موجودہ حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ کرپشن کے بیج کو ہر سطح پر نا پید کر دیا جائے اوراس کے لئے عملی کاوشیں جاری ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…