منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

99فیصد وفاقی وزراعمران خان سے اتفاق ہی نہیں کرتے وزیر اعظم کا ساتھ دینے والے واحد وزیر کانام سامنے آگیا

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ 99 فیصد وزیر عمران خان سے اتفاق نہیں کرتے ۔ ان کے وزیروں کو بھی پتہ ہوتا ہے کہ خان صاحب کا وزیروں کے کس گروپ کی طرف اشارہ ہے۔

جبکہ مراد سعید عمران خان کے اشارے پر ”وزیروں”پر پھٹ پڑتے ہیں۔ جس کو کابینہ سے بھیجنا ہوتا ہے خود سامنے نہیں آتے، جن کو لانا ہوتا ہے ان سے خود کہتے ہیں کہ اچھا کیا ہوا تھا ؟ واپس آ جائو کابینہ میں۔ پھر اعظم سواتی کو بھیج دیتے ہیں کہ واپس لے کر آئیں۔ ان کا اسٹائل زبردست ہے۔ یہ یہی ظاہر کرتے ہیں کہ سب اچھا ہے۔انہوںنے مزید کہا کہ معاون خصوصی شہزاد اکبر مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔شہزاد اکبر وکٹ کے آٹھوں جانب کھیل رہے ہیں۔ شہزاد اکبر نے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو باتیں کرنے کے علاوہ کیا دکھ پہنچایا ؟ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پاگل نہیں بنانا چاہئے۔ شہزاد اکبر بس پریس کانفرنسز کرتے رہتے ہیں۔ شہزاد پیسہ لا کر دکھائیں۔ڈاکٹر شاہد مسعود نے مزید کیا کہا کہ آئندہ اگلے چند روز میں کچھ اتنے بڑے واقعات اتنی تیزی کے ساتھ جنم لے رہے ہیں، اس میں حکومت اور اپوزیشن غیرمتعلقہ سے ہوجائیں گے، کون سا وزیر کیا کررہا ہے، کون کس کی چغلیاں کررہا ہے، اگلے چند روز میں بہت

سارے لوگوں نے نظر ہی نہیں آنا، خاص طور پر جن کے پاس امریکہ کے پاسپورٹ ہیں وہ اپنے کورونا ٹیسٹ کروا کے جہاز میں بیٹھیں گے اور نکل جائیں گے، بس ان کو موقع مل جائے، بس جو عمران خان کے ساتھ ہیں وہی رہیں گے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس میںوزیراعظم نے وزراکو وارننگ دی اور کہا کہ وہ حکومتی فیصلوں کی اونرشپ لیں، مخالفت کرنے والے مستعفی ہوجائیں، کابینہ میں رکھنے نہ رکھنے کا فیصلہ خود کروں گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…