جمعرات‬‮ ، 13 مارچ‬‮ 2025 

یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کا درجہ دینے کا اصولی فیصلہ

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بہاولنگر(این این آئی) حکومت پنجاب نے تمام یوٹیلٹی سٹورز کو راشن ڈپو کو درجہ دینے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ذرائع کے مطابق تمام یونین کونسلز میں لوگوں کے مرحلہ وار راشن کارڈز بنائے جائینگے جن پر فیملی کے نام درج ہونگے اور فیملی ممبران کی تعداد کے مطابق انہیں گھریلو اشیاء بازار سے کم نرخوں پر ان راشن ڈپو سے

فراہم کی جائیگی اور یہ اشیاء ہر پندرہ دن کے بعد راشن کارڈ دکھا کر جتنی ضرورت ہوگی صارف حاصل کرسکے گا اور اس کا اندراج رجسٹر میں کیا جائیگا اس کا مقصد کرپشن روکنے کیساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزی کا خاتمہ ہے اس سے لوگ اپنے گھر کے افراد کے مطابق اشیاء وغیرہ حاصل کرسکیں گے۔ دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی ۔ مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پردرجہ اول گھی 21 روپے مہنگا، خوردنی آئل 19 روپے اضافے کیساتھ 262 کا ہوگیاہے۔ 170 روپے کلو والا سستا گھی یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہے۔ انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی اور کوکنگ آئل کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ایک ہفتہ سے لاہور شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور آئل غائب ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائی جائے دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پردرجہ اول

گھی 21 روپے مہنگا، خوردنی آئل 19 روپے اضافے کیساتھ 262 کا ہوگیاہے۔ 170 روپے کلو والا سستا گھی یوٹیلٹی سٹورز سے غائب ہے۔ انتظامیہ یوٹیلٹی سٹورز پر سستے گھی اور کوکنگ آئل کی فراہمی یقینی نہ بنائی جا سکی۔ایک ہفتہ سے لاہور شہرکے یوٹیلیٹی سٹورز سے سستا گھی اور آئل غائب ہے۔ قرار داد میں مطالبہ کیاگیا کہ یوٹیلٹی سٹوروں پر سستے گھی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

موضوعات:



کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…