اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

شرمیلا فاروقی کی دلکش تصویر صارفین کو بھاگئی

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے اپنی دلکش تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں موسمِ سرما پسند نہیں ہے۔مختلف سرگرمیوں سے اپنے چاہنے والوں کو آگاہ رکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی تصویریں اور

ویڈیوز شیئر کرنے والی پی پی پی رہنما شرمیلا فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویر شیئر کی ہے۔شرمیلا فاروقی کی اس دلکش تصویر میں انہوں نے مرون رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جوکہ ویلوٹ یعنی شنیل کا لگ رہا ہے۔تصویر میں شرمیلا فاروقی بیحد حسین لگ رہی ہیں اور پی پی رہنما کی جیولری ان کی خوبصورتی میں مزید چار چاند لگا رہی ہے۔شرمیلا فاروقی نے تصویر کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں سردیوں کا موسم پسند نہیں ہے اور اس موسم میں انہیں تیار ہوکر گھر سے باہر جانا بھی بالکل اچھا نہیں لگتا کیونکہ باہر ٹھنڈ بہت ہوتی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ مگر جب آپ کے کسی قریبی دوست کی شادی ہو تو پھر آپ کو اس موسم میں بھی تیار ہوکر باہر لازمی جانا ہوتا ہے۔شرمیلا فاروقی کی اس دلکش تصویر کو انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس قدر پسند کیا جارہا ہے کہ انہوں نے پی پی رہنما کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…