منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

اپوزیشن جماعتوں نےمسلسل فوج کو تضحیک کا نشانہ بنایا، مولانا فضل الرحمان ، بلاول بھٹو زرداری اور مریم نواز سے پاک فوج سے معافی مانگنے کا مطالبہ

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )پی ڈی ایم اور جے یو آئی(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ، ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز اورپی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےپاکستانی قوم اور بالخصوص افواج پاکستان سے معافی مانگنے کا مطالبہ ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر اینکر پرسن سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینئر اینکر پرسن کامران خان نے کہا ہے کہ فضل الرحمن ،

مریم بی بی، بلاول بھٹو زردار فوری قوم بالخصوص افواج پاکستان سے دست بستہ معافی مانگیں ،مسلسل فوج کو تضحیک کا نشانہ بنایا گیا مگر ان کامیابیوں فتوحات اور شہادتوں کا ذکر نہیں کیا گیا جن کی بدولت پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں آج پاکستان انتہائی محفوظ معاشی ترقی راستے گامزن ہے ماشاللہ۔ دوسری جانب پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اگر راولپنڈی آنا چاہتے ہیں توچائے پانی پلائیں گے ۔ پیر کو میڈیا بریفنگ کے دور ان ایک صحافی نے مولانا فضل الرحمن کے راولپنڈی آنے کے بیان کے حوالے سے سوال کیا تو اس کے جوا ب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے کہاکہ مجھے راولپنڈی آنے میں اس کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی ہے ، اگر وہ آنا چاہتے ہیں تو انشا ء اللہ چائے پانی پلائیں گے اور دیکھ بھال کریں گے اس سے زیادہ میں کیا کہہ سکتا ہوں ۔دریں اثنا پاک فوج کے ترجمان میجر بابر افتخار نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان میں منظم دہشت گردوں کا کوئی اسٹرکچر موجود نہیں ،2020 میں ہی سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ ٹڈی دل اور کووڈ 19 جیسی وبا نے پاکستان کی معیشت اور خوراک کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے رکھا،بھارت کے مذموم عزائم ہوں یا پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وارفیئر کی ایپلی کیشن، خطرات اندرونی ہوں یا بیرونی ،ہم نے ہمیشہ ثبوتوں اور حقائق کے ذریعے نشاندہی کی اور کامیابی سے مقابلہ کیا ،س کو اب دنیا بھی مان رہی ہے ، سچ ہمیشہ غالب آتا ہے ،مغربی سرحد امن و امان کی صورتحال میں بہت بہتری لائی گئی ہے، 2611 کلومیٹر پر 83 فیصد کام مکمل کرلیا ہے جو سال کے وسط تک مکمل ہوجائے گا۔پیر کو یہاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پریس کانفرنس کا مقصد ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے ساتھ ساتھ تقریباً ایک دہائی کے سیکیورٹی چیلنجز کا جائزہ اور دیگر اہم امور پر آپ کو آگاہی دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10 سال ہر لحاظ سے پاکستان کے لیے بہت چیلنجز وقت تھا، صرف 2020 میں ہی سیکیورٹی چیلنجز کے علاوہ ٹڈی دل اور کووڈ 19 جیسی وبا نے پاکستان کی معیشت اور خوراک کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے رکھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…