ہفتہ‬‮ ، 22 فروری‬‮ 2025 

نیب کا خواجہ سعد رفیق کیخلاف انکوائری بند کرنے کا فیصلہ

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )قومی احتساب بیورو نے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف لوکو موٹیو انکوائری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس حوالے سے تفصیلات میں نیب ذرائع کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے تفتیشی ٹیم کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، جس کی رپورٹ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو بھجوا دی گئی ہے ،

چیئرمین نیب انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دیں گے۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد سمیت دیگر پر ان کے دور وزارت میں ریلوے کے لیے مہنگے داموں لوکو موٹیو خریدنے کے الزامات تھے۔ دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کے خلاف احتساب عدالت نے پیراگون ہائوسنگ سٹی ریفرنس میں مزید دو گواہوں اسلم گجر اور محمد سلیم کو طلب کرلیا ،دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں امجد پرویز نے نیب پراسیکیوٹر سے معذرت کی، احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے پیراگون ہائوسنگ سٹی ریفرنس کی سماعت شروع کی تو خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق عدالت میں پیش ہوئے جبکہ خواجہ برادران کے وکیل اشتر اوصاف اور امجد پرویز ایڈووکیٹ نے گواہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے اقصی جبیں پر جرح کی۔نیب کی گواہ اقصی جبیں نے کہا کہ میں 2014 سے ایل ڈی اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کررہی ہوں، ایل ڈی اے میں بطور سی ایم بی میں کام کررہی ہوں، خواجہ سعد رفیق کے وکیل کے سوال پر نیب گواہ نے بتایا کہ نیب کے تفتیشی افسر کو پیراگون سوسائٹی کا جو ریکارڈ دیا گیا وہ تصدیق شدہ ہے اور اس میں خواجہ سعد رفیق کا نام نہیں جب کہ نیب کے تفتیشی افسر کا لیٹر ریکارڈ کے ساتھ لف کیا ہے۔عدالت نے لیٹر کی کاپی خواجہ برادران کے وکلا کو فراہم کرنے کا حکم دیا جبکہ وکیل کے استفسار پر گواہ نے بیان دیا کہ نیب لاہور نے 2017 کو لیٹر ایل ڈی اے کو لکھا جس میں غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی کا ریکارڈ مانگا تھا۔ نیب حکام کو باقاعدہ ریکارڈ فراہم کیا گیا مگر نیب کے تفتیشی کو نہیں دیا گیا۔گواہ نے بیان دیا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹی میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کا نام نہیں تھا۔دوران سماعت خواجہ سعد رفیق کے وکیل اور نیب پراسیکیوٹر کے درمیان تلخ کلامی ہوئی بعد ازاں امجد پرویز نے نیب پراسیکیوٹر سے معذرت کی، خواجہ سلمان رفیق کے وکیل اشتر اوصاف نے گواہ اقصی جبیں پر جرح کی جس پر گواہ نے بتایا کہ نیب یا عدالت کو جو ریکارڈ دیا اور میرے پاس موجود پیراگون سوسائٹی کے ریکارڈ میں خواجہ سلمان رفیق کا نام نہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…