منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

نااہل لیگ نے بجلی کے مہنگے ترین معاہدوں میں مال بنایا ٹرانسمشن لائنز لگانا بھول گئے، شہباز گل ن لیگ پر برس پڑے 

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

اسلام آباد (آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا نااہل لیگ نے بجلی کے مہنگے ترین معاہدوں میں مال بنایا،جس کا خمیازہ آج قوم بھگت رہی ہے۔گزشتہ کرپٹ حکومتوں نے بجلی کی ترسیل کے نظام پر کوئی توجہ نہیں دی جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کڑنا پڑا۔ موجودہ حکومت نے ہمیشہ پاکستان کے ہر مسائل کر سنجیدگی سے حل کیا ہے۔

ملک گیر بجلی کے بریک ڈائون پر موثر حکمت سے قابو پالیا گیا ہے۔ڈاکٹر شہباز گِل  نے کہا بجلی کی ٹرانسمشن لائنز میں “سریا” استعمال ہونے کا امکان ہوتا تو مسلم لیگ ن نے بجلی بحران ختم کر دینا تھا لیکن ان کرپٹ چوروں کو ملک و قوم کی کوئی فکر نہیں تھی۔ جس پروجیکٹ کمیشن ملنے کی امید ہوتی یہ لوگ وہ وہاں کام کرتے رہے۔ افسوس ان لائنز سے فائدہ ملکی صنعت اور عام عوام کو ہونا تھا اس لیے اس پر توجہ نہیں دی گئی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا گزشتہ ادوار میں معاہدوں میں مال بنانے والے شاید ٹرانسمشن لائنز لگانا بھول گئے، آج انکی کرپشن کے کرتوتوں کی وجہ سے ملک اندھیرے میں ڈوبا۔ ڈھٹائی کی انتہا ہے کہ درباری میاں مفرور کے کیے کا الزام دوسروں پر دھر رہے ہیں۔ نااہل لیگ ذہنی خلفشار کا شکار ہے انہیں لگتا ہے کہ انکے دور میں دودھ اور شہد کی نہریں بہہ رہی تھیں۔عوام کا مال لوٹ کر اپنے لیے “شداد کی جنت” بنانے کی کوشش کی گئی۔ڈاکٹر شہباز گِل نے مزید کہا پی ڈی ایم کے کرپٹ ٹولے کو پاکستان کی عوام جان چکی ہے لاشوں پر سیاست کرنے والے شہدائ�  کے جنازے تک نہ آسکے۔ مریم صفدر اور بلاول زرداری کو سانحہ مچھ کے شہدائ�  کے ورثا سے کوئی ہمدردی نہیں تھی اپنی گندی سیاست چمکانے کے لئے غریب عوام کو بھڑکا رہے تھے۔ وزیر اعظم عمران خان ان کرپٹ سیاستدانوں کے خلاف ڈٹے ہوئے ہیں۔ بلاول زرداری نے 13 سالوں میں سندھ کو تباہ کر دیا ہے محکمہ فنانس میں جعلی پنشن کی مد کھربوں کی کرپشن سامنے آئی ہے۔ سندھ میں غریب عوام کے ناموں پر جعلی اکائونٹ بنا کر اربوں روپے کرپشن کی جاتی ہے۔ بلاول اور مریم کو قوم کی فکر ہوتی تو عوام کے مسائل کی نشاندہی کرتے۔ انہوں نے اپنے والدین کی کرپشن بچانے کے لئے مولانا کا سہارا لیا۔ پی ڈی ایم کے تمام حربے ناکام ہوچکے ہیں قوم ان کی بہکاوے میں نہیں آئے گی۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…