ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

پتھردل شخص ہے وہ جو ان مظلوموں کو بلیک میلرز کہتا ہے، سانحہ مچھ کے مناظردل والوں کے جگر چھلنی اور نیند حرام کر دیتے ہیں ، نواز شریف نے وزیراعظم عمران خان پر شدید تنقید کے نشتر برسا دئے

datetime 10  جنوری‬‮  2021 |

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے قائد میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ مظلوموں کو بلیک میلر کہنے والے کے سینے میں دل نہیں پتھر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جگر چھلنی کر دینے والے یہ مناظر، اپنے سینے میں دل رکھنے والے ہر انسان کی نیند حرام کر دیتے ہیں۔ اس شخص کے سینے میں یقینا دل نہیں، کوئی پتھر ہے

جو ان مظلوموں کو بلیک میلرز کہتا ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن ) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن نے 19 جنوری سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ کیا تو پھر حکومت کو پتہ چل جائے گا کہ مظاہرہ ہوتا کیا ہے ،نواز شریف نے 16گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی نواز شریف نے 25 ھزار میگاواٹ بجلی دے کر ٹرانسمیٹ کرواکر گئے مگر ان کی غلطی یہ کہ ان نالائقوں کو عقل کیوں نہیں دی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ الیکشن کمیشن کے باھر 19 جنوری کو پی ڈی ایم مظاھرہ کرے گی مسلم لیگ ن اس مظاھرے میں بھرپور شریک ہوگی پی ٹی آئی کے 23فارن فنڈنگ اکاونٹس پر فیصلہ کیوں نہیں ہورہا اکبر ایس بابر نے نومبر 2014 میں کیس فائل کیا اتنی زیادہ سماعتوں اور احکامات کے باوجود فیصلہ نہیں ہورہا قانون کو بدترین انداز میں استعمال کیا جارہا ہے،سٹیٹ بنک نے تحریک انصاف کے 23 فارن اکاونٹس بتائے جو ڈیکلیر نہیں کئے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ اس پوری پارٹی کا صفایا ہوگا الیکشن کمیشن 19 جنوری سے پہلے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ کرے شہادتوں کی تصدیق کی بجائے تاخیری حربے اختیار کئے جارہے ہیں۔عمران خان الیکشن کمیشن کو اعدادشمار میں ردوبدل کے لیے زور دے رہا ہے،پوری پی ٹی آئی جعلی فارن فنڈنگ سے چلائی گئی،ملک کا ہرشعبہ تباہ کردیا گیا ہے یہ لاشوں پر سیاست کر رہے ہیں شہدا ء کے لواحقین سے کہتے ہیں این آر او نہیں دوں گا

انسانی بنیادوں پر ان کا دماغی علاج کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ رات کو پورے ملک میں بجلی کے بریک ڈاون کا بھی نواز شریف کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا، نواز شریف نے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی نواز شریف نے 25 ھزار میگاواٹ بجلی بنائی،نواز شریف عوام کو بجلی دے کر ٹرانسمیٹ کرواکر گئے مگر ان کی غلطی یہ کہ ان نالائقوں کو عقل کیوں نہیں دی اڑھائی سال

سے ملک میں معیشت کا بریک ڈاون ہے سلیکٹڈ نالائق خود کہتا ہے میری تیاری نہیں تھی اقامہ کا الزام لگاکر نواز شریف کو سزا دی گئی نواز شریف کو الزامات سے ہائیکورٹ نے ضمانت دی جس کی وجہ سے وہ باہر گئے ہیں ۔ انہوںنے مزید کہاکہ نیب صرف چہرے دیکھتی ہے نیب نے چنیوٹ اور کا کیا دائر کیا جو شہباز شریف نے ٹیک اوور کیا تھا پارلیمانی بورڈ نے ضمنی انتخابات کیلئے سفارشات تیار کرلی ہیں تمام پی ڈی ایم جماعتیں ملکر فیصلے کریں گی،۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…