لاہور،8سالہ سگے بھائی کو قتل کرنے والے 14سالہ بچے کے حیران کن انکشافات

  ہفتہ‬‮ 9 جنوری‬‮ 2021  |  16:05

لاہور( این این آئی،مانیٹرنگ ڈیسک)مقامی عدالت نے چھوٹے بھائی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم کو 4روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کر دیا ۔ نشتر ٹائون پولیس نے ملزم فیضان کو ماڈل ٹائون کچہری میں جوڈیشل

مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر کے دلائل کے بعد عدالت نے ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ 14 سالہ سگابھائی فیضان اپنے چھوٹے بھائی ارسلان کو دوکان سے چیز لینے کے بہانے ساتھ لے گیا تھااور اس سے بدفعلی کرنے کے بعد سر پر اینٹیں مار کر گندے نالے میں پھینک دیا تھا۔یاد رہے کہ ارسلان 6جنوری کو گھر سے لاپتہ ہو گیا تھااور اس کی لاش آشیانہ سکیم انڈر پاس نالے سے ملی تھی۔ڈی آئی جی کے مطابق ملزم کا بیان ہے کہ چھوٹا بھائی والدین کو میری شکایتیں لگاتا تھا جس پر مجھے گھر سے مار پڑتی تھی ۔ملزم کایہ بھی کہنا ہے کہ گھر والے مجھ سے زیادہ ارسلان کو پیار کرتے تھے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎