پیپلز پارٹی کے تمام مرکزی عہدیداروں سمیت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلامقابلہ مزید 4 سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب

8  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام مرکزی عہدیداروں بشمول اس کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری  بلامقابلہ مزید 4 سالہ مدت کے لیے دوبارہ منتخب ہوگئے۔ پارٹی کے میڈیا دفتر کی جانب سے بتایا گیا کہ پی پی پی کے آئین اور ملک کے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت وفاق کی طرح پر انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد بدھ (6 جنوری) کو کراچی میں ہوا تھا  جس کے بعد

الیکشن کمشنر فوزیہ حبیب نے نتائج کا اعلان کیا۔بلاول بھٹو زرداری کے علاوہ سید نیئر حسین بخاری بلامقابلہ سیکریٹری جنرل پی پی پی، فیصل کریم کنڈی سیکریٹری اطلاعات اور رخصانہ بنگش سیکریٹری مالیات منتخب ہوئی۔ سیکریٹری جنرل پی پی پی نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ سب جنوری 2017 میں منتخب ہوئے تھے تو 4 سالہ مدت پوری کرنے کے بعد پارٹی کے آئین کی دفعہ 208 کے تحت انٹرا پارٹی انتخابات ہونے تھے۔نیئر بخاری نے پارٹی کے انتخابات کو خفیہ رکھے جانے کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل پارٹی کے آئین و قانون کے ساتھ مکمل کیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے انٹرا پارٹی الیکشنز کو پارٹی کا اندرونی معاملہ قرار دیا۔دلچسپ امر یہ ہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بلاول بھٹو زرداری سمیت تمام پارٹی قانون ساز اسی جماعت کے ایک اور گروپ پی پی پی پارلیمنٹیرین کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں، اس گروپ کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں جبکہ فرحت اللہ باہر سیکریٹری جنرل اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ سیکریٹری اطلاعات ہیں۔واضح رہے کہ پی پی پی پارلیمنٹیرینز کو 2002 کے عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں رجسٹرڈ کروایا تھا اور اس وقت کی پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کی اجازت سے امین فہیم کو اس کا صدر بنایا گیا تھا کیونکہ اس وقت کے فوجی آمر جنرل پرویز مشرف نے ایک قانونی فریم ورک کے ذریعے قرار دیا تھا کہ سزایافتہ افراد کی سربراہی میں موجود جماعتیں انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…