پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

پنجاب فرانزک لیبارٹری رپورٹ نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی کارکردگی کا بھانڈا پھوڑ دیا، فنگر پرنٹ بارے تہلکہ خیز انکشاف

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن) لاہور میں واقع پنجاب فرانزک لیبارٹری کی رپورٹ نے بالخصوص ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی ناقص کارکردگی کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے۔ رپورٹ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں کی جانب سے کسی بھی کرائم سین پر شواہد ضائع کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ جس کا فائدہ مختلف جرائم میں ملوث ملزمان کو پہنچ رہا ہے۔ فرانزک

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ساتھ 2020ء میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے اپنی ناقص ٹریننگ کی وجہ سے 80 فیصد جرائم کے شواہد کو ضائع کردیا۔ رپورٹ میں مثالیں دی گئی ہیں کہ لاہور کے دو بڑی کرائم کی وارداتوں میں ملزمان کی انگلیوں کے نشانات کی بجائے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے فنگر پرنٹ میچ کر گئے ہیں۔ ان واقعات میں ایک لاہور سیالکوٹ موٹروے کیس جس میں متاثرہ خاتون کی گاڑی سے ملزمان کے فنگر پرنٹ برآمد ہونے کی بجائے جائے وقوعہ پر پہنچنے والے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے فنگر پرنٹ میچ ہوگئے جبکہ تھانہ گجر پورہ کی حدود میں ہونے والی قتل کی واردات میں ملزم کے قبضے سے برآمد کئے جانے والے پستول پر بھی ڈولفن اہلکاروں کے فنگر پرنٹ میچ کئے گئے جس کے باعث ان دونوں وارداتوں کے ملزمان فنگر پرنٹ نہ ہونے کی وجہ سے کسی حد تک فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے سی آئی اے کوتوالی میں اہم میٹنگ کی۔جس میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالغفار قیصرانی، ایس پی سی آئی اے توصیف حیدر، سی آئی اے کے تمام ڈی ایس پیز اور انسپیکٹر نے بھی شرکت کی۔ سربراہ لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ قبضہ گروپ، بدمعاش اور ڈکیتی کی وارداتیں کسی صورت برداشت نہیں کیا

جائے گا۔ بھتہ خوروں کی بھی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ کریمنلز اور جرائم پیشہ افراد کی پشت پناہی کرنے والوں پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔ سی آئی اے فورس کا کرائم کنٹرول کرنے میں ہمیشہ اہم کردار رہا ہے۔ سی آئی اے ونگ بہت پروفیشنل اور محنتی فورس ہے۔ کرائم کنٹرول کیلئے سی آئی اے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ غلام محمود ڈوگر کا کہنا تھا کہ

سی آئی اے فورس کو ماڈرنگ فورس میں تبدیل کیا جائے گا۔ پالیسنگ میں مزید جدت لائی جائے۔ آرگنائزڈ کرائم کے نیٹ ورکس کا قلع قمع کیا جائے گا۔ سی آئی اے لاہور ہد دے کہ نیک نیتی اور بہتر طریقے سے اپنے کام سے انجام دیں۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شارق جمال نے سی آئی اے فورس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے نے بہت بڑے بڑے کریمنلز اور گینگسٹرز کو نکیل ڈالی ہے۔ غلام محمود ڈوگر نے تمام تفتیشی افسران سے فرداً فرداً استفسار کیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…