جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

3 دن میں چینی کی قیمت میں بڑا اضافہ

datetime 7  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) کراچی میں ہول سیل میں چینی کی فی کلو قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد تین دن میں ایک کلو چینی کی قیمت 8 روپے بڑھ گئی۔ہول سیل میں ایک کلو چینی 88 روپے کی ہوگئی۔اس سے قبل ہول سیل بازار میں چینی کی 100 کلو بوری پر 200 روپے بڑھے، ہول سیلز میں چینی کی سو کلو بوری 8000 روپے ہوگئی

تھی۔گروسرز ایسوسی سی ایشن فرید قریشی کے مطابق ریٹیل بازاروں میں چینی 98روپے میں بھی فروخت ہورہی ہے۔ چینی کی قیمت میں چند روز بعد ایک مرتبہ پھر اضافہ ہوگیا جس کے بعد لاہورکے عام بازاروں میں مقامی سطح پر تیار کی جانے والی چینی 100 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگی۔ جس سے عوام کی کی چیخیں نکل آئیں ہیں واضح رہے کہ پنجاب کی شوگر ملو میں کرشنگ سیزن کے دوران چینی کی قیمت کم ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے چینی کی قیمت میں کمی کا کریڈیٹ لیتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت نے چینی کی قیمت کم کروا دی ہے جبکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ چینی کی قیمت میں کمی وزیراعظم کی وجہ سے نہیں بلکہ کرشنگ سیزن کی وجہ سے ہے عوامی حلقوں نے پیشگوئی کی تھی کہ کرشنگ سیزن ختم ہوتے ہی چینی کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ہوجائے گا۔   حکومتی دعوؤں کے باوجودبہاولنگر میں چینی کی قیمت میں گزشتہ روز بھی اضافہ دیکھنے میں آیا پرچون میں چینی کی قیمت 95 روپے کلو تک پہنچ گئی جبکہ بوری کی قیمت 300 روپے مہنگی ہوگئی ہے 100 کلو کی بوری میں بھی 600 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے قبل ازیں چینی کی قیمت 85 روپے کلو تک تھی جو بڑھ کر 95 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ چینی مافیا نے ایک بار پھر چینی 100 روپے کلو

کرنے کیلئے پَر تولنا شروع کردیئے ہیں اس مافیا کے سامنے حکومت بے بس نظر آرہی ہے جبکہ گھی اور آئل کے پیکٹ بھی عوام کی پہنچ کر دور ہونا شروع ہوگئے ہیں ایک ماہ کے دوران گھی اور آئل کے پیکٹ میں 15 سے 20 روپے تک کا اضافہ دیکھنے میں آیا اسی طرح دیگر اشیاء کی قیمتیں بھی ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…