بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کے لئے بڑی خوشخبری،حکومت کا تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کیلئے اہم فیصلہ

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ پر غور شروع کردیا نجی ٹی وی کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا جائزہ لینے کیلئے پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اہم اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے

متعلق مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔ ذرائع کے مطابق پے اینڈ پنشن کمیٹی کا اجلاس جمعرات کی شام پانچ بجے وزارت خزانہ میں ہوگا۔ پے اینڈ پنشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کریں گے، اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر دفاع، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ سے متعلق مختلف تجاویز زیر غور آئیں گی۔ اجلاس میں آل پاکستان سیکرٹریٹ ایمپلائز کوآرڈینیشن کونسل،کلر ایسوسی ایشن سمیت احتجاج کرنے والی دیگر تنظیموں کے مطالبات پر بھی غور ہوگا۔ ذرائع کاکہناہے کہ کلرکس ایسوس ایشن اور ملازمین کی دیگر تنظیموں نے حکومتی یقین دہانی پر احتجاج کی کال 12 جنوری تک موخر کر رکھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ اگلے بجٹ میں متوقع ہے تاہم اس سے قبل مہنگائی کے پیش نظر عبوری ریلیف کی تجویز بھی زیر غور ہے البتہ اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے سابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن نرگس سیٹھی کی سربراہی میں پے اینڈ پنشن کمیٹی قائم کی جاچکی ہے اور اس کمیٹی نے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کیلئے سفارشات کی تیاری پر کام شروع کردیا ہے۔

سفارشات کی تیاری کے لئے پے اینڈ پنشن کمیٹی نے 9 ذیلی کمیٹیاں بھی قائم کردی ہیں یہ ذیلی کمیٹیاں آئندہ ماہ(فروری) تک ہوم ورک مکمل کرکے اپنی رپورٹس پے اینڈ پنشن کمیٹی کو پیش کریں گی۔تجاویز کا جائزہ لے کر پے اینڈ پنشن کمیٹی حتمی سفارشات تیار کرکے مارچ کے آخر تک یا اپریل کے وسط تک وزارت خزانہ کو بھجوائے گی جس کی روشنی میں حکومت آئندہ مالی سال 22-2021 کے وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کا اعلان کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…