پیر‬‮ ، 08 ستمبر‬‮ 2025 

ن لیگ مولانا فضل الرحمان کے ہاتھ کیوں چوم رہی ہے؟فردوس عاشق اعوان کا حیران کن انکشاف

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ن لیگ کیساتھ ہاتھ کر دیا جس کے بعد اب ن لیگ پی ڈی ایم جے یو آئی (ف) کے سربرامولانا فضل الرحمان کے ہاتھ چوم رہی ہے ۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاش اعوان نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم نواز شریف تاریخیں رہی ہیں

انہیں کامیابی ملے گی ۔ اب صورتحال ایسی ہو گئی ہے کہ جس طرح زرداری نے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہے جلد ہی مولانا فضل الرحمان بھی ہاتھ چھڑا لیں گے ۔ مریم نوازاوران کا ٹولہ اندھیرے میں ٹکریں ماررہا ہے، انہیں روشنی کی کرن دکھائی نہیں دے رہی، راج کماری چاہتی ہیں انہیں پکڑ کر جلد جیل بھیج دیا جائے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس اب بیچنے کیلئے کوئی منجن باقی نہیں، اس ٹولے کی حالت قابل رحم ہے، بندگلی میں پھنسی ہوئی اپوزیشن کو اب فیس سیونگ بھی نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو عوام نے آر پار کردیا ہے ،تاریخ پے تاریخ دینے والوں کااپنا مستقبل تاریک ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن استعفے دینے کے معاملے پر ڈر چکی ہے اورجوڈر گیاوہ مرگیا۔انہیں علم ہے کہ استعفے دیئے تو خالی نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔شہزادہ اورراجکماری کبھی بھی مولانا کے کہنے پر اپنے پاں پر خود کلہاڑی نہیں ماریں گے۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کورونا میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے اب خود مارے مارے پھر رہے ہیں ۔پاکستان سمیت دیگرممالک میں کورونا کی دوسری لہر کے باعث صورتحال تشویشنا ک ہے۔ واضح رہے کہ  پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی حکومت مخالف تحریک فیصلہ کن مراحل میں داخل ہو چکی ہے، یہ خبریں بھی سامنے آئیں ہیں کہ پی ڈی ایم ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اور پارٹیوں اپنی اپنی راہیں جدا کرنا شروع کر دیں ہیں، جبکہ پی ڈی ایم میں شامل پارٹیز نے اتحاد کے مضبوط اور متفق ہونے کے اعلانات بھی کیے ہیں ۔ ان تمام صورتحال میں ایکدلچسپ تصویر سامنے آئی جس سے پی ڈی ایم رہنماؤں کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کا واضح احترام بھی دیکھا جا سکتا ہے ،پی ڈی ایم ریلی سے قبل مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا اس موقع پر کیپٹن(ر) صفدرجے یو آئی (ف)سربراہ کا ہاتھ چوما ، جس پر مولانا فضل الرحمان کھلکھلاکر ہنس پڑے جبکہ وہاں موجود مریم نواز نے اپنے شوہر کی جانب دیکھ کر مسکرانا شروع کر دیا ۔ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کے دلچسپ تبصرے جاری ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…